حجاب۔۔۔نور سعدیہ شیخ

نور وجدان

لائبریرین
(1)حجاب!!
وہ کیا ہے ۔۔۔۔!
ایک عورت برقعہ پوش جارہی تھی۔
دو نوجوان گاڑی میں بیٹھے بیٹھے رک گئے ۔
وہ عورت ایک '' خاص چوک '' پر کھڑی بس کا انتظار کر رہی تھی ۔۔
دونوں نوجوان آپس میں بات کرنے لگے: ارے یہ تو وہی برقعہ چوک ہے ، اور دونوں ایک دوسرے کے ہاتھ پر مارتے ہوئے ہنسنے لگے ۔
دونوں قریب آئے اور پوچھا کتنے پیسے چاہیں ۔
اس عورت نے کہا : پیسے نہیں چاہیں مگر ایک زور سے تھپڑ اٹھا کر ان کے منہ پر دے مارا۔
نوجوان: گاڑی میں بیٹھے کر چلے گئے مگربس سٹاپ پر عورت بھی نہ تھی
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
حساس دل گہرہ مشاہدہ اور قوی اکتساب جھلک رہا ہے فسانچوں سے ۔۔۔۔۔
" فسوں " تو ہے سب ہی فسانوں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر اک ہی جگہ لگے یوں لگے جیسے " غریب کی گھر پکی بچی سبزیوں کی بریانی "
بہت سی دعاؤں بھری داد
 

نایاب

لائبریرین
الگ الگ پوسٹ میں ہوتا گر ہر افسانچہ تو اپنے منفرد موضوع و پیغام مطابق قاری کو لطف دیتا ۔۔۔۔۔۔۔۔
اک ہی پوسٹ میں منفرد موضوع و پیغام یکے بعد دیگرے قاری کو سامنے آتے قاری کو اپنی رائے دینے میں الجھا رہے ہیں ۔۔۔
جیسی سبزی کی بریانی میں ابھی کریلے کا ذائقہ زبان پر ہو ۔ اور اچانک ٹینڈے کا ٹکڑا نوالے کی صورت دہن تک پہنچ جائے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
Top