تاسف حجاب کی والدہ کے لیے دعائے تندرستی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم

اس محفل کی ایک رکن حجاب جن کو پرانے اراکین اچھی طرح جانتے ہیں کی والدہ کی طبیعت کافی عرصہ سے ناساز تھی۔
ابھی لاسٹ جو رپورٹس آئیں تو معلوم ہوا ان کو گردن کے کلینڈز کا کینسر ہے۔ جو ابھی ابتدائی اسٹیج پر ہے۔
ڈاکٹرز نے ٹریٹمنٹ کا کہا ہے۔

آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ آپ ان کے لیے دعا کیجئے کہ اللہ پاک ان کو اس موذی مرض سے شفاء یابی عطا فرمائے ۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ حجاب کی والدہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔

فہیم شریک محفل کرنے کا شکریہ۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
اللہ رب العزت حجاب اپیا کی امی کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
حجاب اپیا! ہم سب اراکین محفل اس حالتِ پریشانی میں آپ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
 

کاشفی

محفلین
اللہ رب العزت حجاب صاحبہ کی والدہ کو شفائے کاملہ عطا فرمائے اور صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔آمین
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اللہ سے حجاب بہن کی والدہ صاحبہ کی کامل صحت اور طویل زندگی کے لیے دست بہ دعا ہیں
میری اور محمود کی طرف سے بہت نیک تمنائیں اور دعائیں
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام
اللہ سائیں سے دعا ہے کہ وہ حجاب اور انکی فیملی کی اس مشکل گھڑی کو آسان بنائیں اور امی جی کو صحت اور تندرستی عطا فرمائیں۔آمین یا رب العالمین
فہیم میری طرف سے حجاب کو ڈھیروس دعائیں اور نیک تمنائیں کہیے گا ۔ اللہ سب کو اپنی امان میں رکھے اور ہر مشکلات سے بچائے خاص کر ہمارے والدین کو
 

الف عین

لائبریرین
ارے یہ تو فکر کی بات ہے، شکر ہے کہ تشخیص وقت پر ہو گئی۔ تب تو پریشانی کی بات نہیں ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہ بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گی۔ اللہ ان کو جلز از جلد صحت سے نوازے۔ حجاب نہیں تو @فہیم تم ہی اپ ڈیٹ دیتے رہنا۔
 

فہیم

لائبریرین
ابھی ان کی ٹریٹمنٹ شروع نہیں ہوسکی۔
وجہ یہ کہ پہلے ایک ہاسپٹل سے ٹیسٹ کرائے تھے بعد میں دوسرے ہاسپٹل والوں نے ان کو ماننے سے انکار کردیا۔
اب وہ اپنے ٹیسٹ کررہے ہیں۔
کل بھی ایک ٹیسٹ ہے شاید اس کے بعد وہ لوگ علاج اسٹارٹ کردیں گے۔

اللہ پاک بہتر کرے سب۔ آمین
 

سارہ خان

محفلین
اللہ پاک آپ سب کی دعائیں قبول کرے ۔۔۔ حجاب بہت پریشان لگتی ہے ۔۔ آج بھی اس سے پوچھا تو اس نے کہا دعا کرو سارہ ۔۔:|
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top