حرفی قدر مبّدل (convertor)

الف نظامی

لائبریرین
اردو اور عربی کے حروف کی یونیکوڈ قدریں تھوڑی سی مختلف ہیں اور اکثر یہ ضرورت پڑتی ہے کہ:
عربی یونیکوڈ قدروں میں لکھی ہوئی قرآنی آیات کو اردو کی یونیکوڈ قدروں میں تبدیل کرنا مقصود ہوتا ہے
یا
اردو یونیکوڈ قدروں میں لکھی ہوئی قرآنی آیات کو عربی کی یونیکوڈ قدروں میں تبدیل کرنا مقصود ہوتا ہے۔
اس مقصد کے لیے یہ پروگرام لکھا گیا ہے
اردو یونیکوڈ قدروں والے متن کو دیکھنے کے لیے اردو فونٹ استمعال کریں
جبکہ عربی یونیکوڈ قدروں والے متن کو دیکھنے کے لیے عربی فونٹ استمعال کریں۔
اردو سے عربی والا مبّدل (کنورٹر) تو میرے خیال میں صحیح کام کرتا ہے ، البتہ عربی سے اردو میں چند مسائل ہیں۔ اپنی آرا سے نوازیں۔
مثال:
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
عربی یونیکوڈ قدروں میں لکھا گیا ہے اور اسے واضح دیکھنے کے لیے عربی یونیکوڈ قدروں کی اشکال رکھنے والے فونٹ استمعال کرنا پڑتا ہے۔
عربی یونیکوڈ قدروں کو اردو یونیکوڈ قدروں میں بدلنے سے
الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ
ملا جو اردو فونٹ میں واضح دکھائی دیتا ہے۔
اسی طرح اگر اردو یونیکوڈ قدروں میں لکھا ہوا متن
الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ
دیا جائے تو یہ اطلاقیہ اسے
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ میں تبدیل کردیتا ہے جسے عربی فونٹ میں واضح دیکھا جاسکتا ہے۔
اطلاقیہ میں متن سے اعراب ختم کرنے کی سہولت بھی ڈال دی گئی ہے۔
نوٹ: اس اطلاقیہ کو چلانے کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک کی ضرورت ہوگی۔ جو یہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے
 
Attachments

  • convertor_997.zip
    5.2 KB · مناظر: 265

دوست

محفلین
لمیرا خیال ہے اس سے مراد اردو جزم سے عربی جزم اور اردو ی سے عربی ی میں تبدیلی ہے۔اسی طرح دوسرے حروف جو ملتے ہیں‌ لیکن ان کی عربی قدریں مختلف ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
دوست نے کہا:
لمیرا خیال ہے اس سے مراد اردو جزم سے عربی جزم اور اردو ی سے عربی ی میں تبدیلی ہے۔اسی طرح دوسرے حروف جو ملتے ہیں‌ لیکن ان کی عربی قدریں مختلف ہیں۔
جی دوست آپ صحیح سمجھے ہیں اسی طرح اردو ھ سے عربی ہ ، اردو ک سے عربی ک وغیرہ میں تبدیلی۔
ایک اور بات سامنے آئی وہ یہ کہ جب میں نے translate.google.com سے مندرجہ ذیل متن جو کہ اردو یونیکوڈ قدروں میں لکھا ہوا ہے کا عربی سے انگریزی میں ترجمہ کیا
“صرفت العمر فی لھو و لعب

فاھا ثم آھا ثم آھا“
تو یہ ترجمہ تھا
کوڈ:
Spent age Vی Lھo and then played Vaھa Aھa then Aھa
جب اس کو عربی یونیکوڈ قدروں میں بدلا
“صرفت العمر في لهو و لعب فاها ثم آها ثم آها“اور ترجمہ کیا تو یہ جواب ملا
کوڈ:
Spent a life in fun and play then gaped then Aha Aha
 
دوست

محفلین
راجہ بھائی آپ حرفی تبدیل کار کو حرفی متبدّل سے بدل لیں۔ کرلپ کا اطلاقیہ جو ہندی کو اردو میں منتقل کرتا ہے اسی نام سے ہے۔ ہندی اردو متبدّل
 
الف عین

لائبریرین
بہت خوب۔ مجھے قرآن کی فائل کو ورڈ کےڈھونڈھو بدلو سے یہ کام کرنا پڑا تھا۔ پھر بھی کاف وغیرہ کو نہیں کیا تھا، خاص کر جو حروف نفیس ویب نسخ میں موجود تھے ان کو ہاتھ نہیں لگایا تھا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
بہت خوب۔ مجھے قرآن کی فائل کو ورڈ کےڈھونڈھو بدلو سے یہ کام کرنا پڑا تھا۔ پھر بھی کاف وغیرہ کو نہیں کیا تھا، خاص کر جو حروف نفیس ویب نسخ میں موجود تھے ان کو ہاتھ نہیں لگایا تھا۔

اعجاز صاحب، یہ بہت کام کا سوفٹ ویئر ہے اور بہتر ہو گا کہ اس کو پروفیشنل کی سطح تک لے جایا جائے۔ میرا ذاتی تجربہ یہی ہے کہ عام طور پر کافی ساری قدروں کو تبدیل کرنا پڑتا ہے (خصوصی طور پر نفیس نسخ اور ایشیا نسخ میں نفیس ویب نسخ کی نسبت عربی سپورٹ کچھ کم ہے)۔

مجھے امید تو ہے آپ سے بڑھ کر اس کام کا کوئی اور ماہر نہیں ہو گا۔ بہرحال میں نے امانت علی گوہر صاحب کے اردو فونٹز میں عربی سپورٹ داخل کی تھی اور اُن تجربات کی بنیاد پر کہہ سکتی ہوں کہ اس کام کے لیے Traditional Arabic Font کا تقابل اردو کے کسی فونٹ سے کریں تو بہترین نتائج ملتے ہیں۔
دوسرا طریقہ یونی پیڈ کے کیبورڈ سے تقابل کرنے کا بھی ہے۔

اگرچہ کہ فی الحال نفیس ویب نسخ میں عربی سپورٹ کی وجہ سے قرانی متن صحیح نظر آ رہا ہے، مگر اس کا نقصان اُس وقت ہو گا جب ہم قرانی الفاظ کی جستجو کریں گے (یعنی قران الفاظ کی سرچ گوگل یا دوسرے انجنوں میں صحیح نتائج نہیں دے گی۔ اس لیے اس مد میں 100 فیصدی نتائج حاصل کرنا ہوں گے)

===================
راجہ صاحب، آپ سے درخواست ہے کہ اس سوفٹ ویئر کا پہلا ورژن آپ ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دیں۔ اور پھر جوں جوں بیٹا ورژن یا دوسرے ورژن آتے جائیں، وہ ممبران کے لیے مہیا کرتے جائیں۔

===================

راجہ صاحب، کیا میں آپ سے ایک اور کام کے لیے درخواست کر سکتی ہوں؟

کام اہم ہے اور ہمیں اس کی بہت ضرورت پڑے گی۔
آپ ذیل کے لنک پر جائیں:
http://www.al-eman.com/hadeeth/viewchp.asp?BID=4&CID=33&SW=1926

یہاں آپ کو عربی متن نظر آئے گا جو کہ اعراب کے ساتھ ہے۔ اب آپ وہاں موجود لفظ "حذف التشکیل" کو کلک کریں۔ ۔۔۔۔ اسکا نتیجہ یہ نکلے گا کہ تمام اعراب غائب ہو جائیں گے اور صرف اور صرف عربی متن رہ جائے گا، اور اعراب کے بغیر یہ خالی متن ہمیں سرچ انجن کے لیے چاہیئے ہے۔

چنانچہ سلسلہ یوں ہے کہ:
۔ عربی قدروں کو اردو قدروں میں تبدیل کرنا۔
۔ اس اردو قدروں والے متن سے اعراب کو غائب کرنا
۔ اس اعراب سے خالی اردو قرانی متن کو سرچ انجن کے حوالے کرنا تاکہ وہ مطلوبہ الفاظ ڈھونڈ کر ہمیں دے سکے۔ (یعنی جو اردو دان حضرات قرانی الفاظ کی جستجو کرنا چاہیں گے، وہ سرچ کے باکس میں الفاظ بغیر اعراب کے لکھیں گے)۔

امید ہے کہ میرا بنیادی مقصد آپ تک پہنچ گیا ہے۔ اگر بات ابھی تک واضح نہ ہوئی ہو تو براہ مہربانی پھر سے پوچھ لیں۔
 
الف عین

لائبریرین
زبردست مہوش۔ لیکن اپنی آنکھوں پر زیادہ زور نہ دو۔ تم پھر زیادہ کام کرنے لگی ہو۔ اس کا خیال رکھو۔
میں نے نفیس ویب نسخ کو بھی مزید تبدیل کیا تھا اور این ڈبلیو نسخ کے نام سے فانٹ بنایا تھا جو شاید یہاں بھی اپ لوڈ کیا ہے، اس میں اوپر ط، م، ن وغیرہ بھی شامل ہیں۔ نفیس ویب نسخ میں کچھ حروف اب بھی اوپر نیچے ہو جاتے ہیں لیکن قرآن کی فائل میں کچھ ڈھونڈھنے سے ہی ایسی اغلاط مل سکتی ہیں۔ لیکن یہ فانٹ کچھ زیادہ خلاصہ ہو گیا ہے، حروف کی درمیانی دوری زیادہ ہونے کی وجہ سے، اور اسے ٹھیک کرنا طویل کام ہے۔ میں نے محض دو اوپن سورس فانٹس کو جمع کیا تھا۔ پاک ٹائپ تحریر فانٹ جو مکمل فانٹ ہے اشکال اور حروف کے اعتبار سے، اس کو ٹیمپلیٹ بنا کر نفیس ویب نسخ کے گلفس لگا کر۔
بہر حال تمھارا مشورہ بلکہ عزائم تو بہت عمدہ ہیں۔ راجہ نعیم اگر اسے آگے بڑھا سکیں تو۔
 
مہوش علی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
راجہ صاحب، کیا میں آپ سے ایک اور کام کے لیے درخواست کر سکتی ہوں؟

کام اہم ہے اور ہمیں اس کی بہت ضرورت پڑے گی۔
آپ ذیل کے لنک پر جائیں:
http://www.al-eman.com/hadeeth/viewchp.asp?BID=4&CID=33&SW=1926

یہاں آپ کو عربی متن نظر آئے گا جو کہ اعراب کے ساتھ ہے۔ اب آپ وہاں موجود لفظ "حذف التشکیل" کو کلک کریں۔ ۔۔۔۔ اسکا نتیجہ یہ نکلے گا کہ تمام اعراب غائب ہو جائیں گے اور صرف اور صرف عربی متن رہ جائے گا، اور اعراب کے بغیر یہ خالی متن ہمیں سرچ انجن کے لیے چاہیئے ہے۔

چنانچہ سلسلہ یوں ہے کہ:
۔ عربی قدروں کو اردو قدروں میں تبدیل کرنا۔
۔ اس اردو قدروں والے متن سے اعراب کو غائب کرنا
۔ اس اعراب سے خالی اردو قرانی متن کو سرچ انجن کے حوالے کرنا تاکہ وہ مطلوبہ الفاظ ڈھونڈ کر ہمیں دے سکے۔ (یعنی جو اردو دان حضرات قرانی الفاظ کی جستجو کرنا چاہیں گے، وہ سرچ کے باکس میں الفاظ بغیر اعراب کے لکھیں گے)۔

امید ہے کہ میرا بنیادی مقصد آپ تک پہنچ گیا ہے۔ اگر بات ابھی تک واضح نہ ہوئی ہو تو براہ مہربانی پھر سے پوچھ لیں۔

قران کی اردو قدری متن (بمع اعراب) کی سرچ کا ایک اور طریقہ بھی ہو سکتا ہے (جو کہ اوپر والے "حذف الشکیل" کا نعم البدل بھی ہو سکتا ہے)۔ اور یہ طریقہ یہ ہے کہ سرچ انجن کے اپنے اندر کام کیا جائے اور اسے بتایا جائے کہ سرچ کرتے وقت اعراب کے حذف کر جانا ہے۔

یہ دوسرا طریقہ زیادہ بہتر نظر آ رہا ہے اور اسکا استعمال بھی اردو ویبز میں عالمگیر سطح پر ہو گا۔ (اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کچھ لوگ باقاعدگی سے اردو الفاظ میں بھی اعراب لگاتے ہیں)۔

اعجاز صاحب، مجھے یاد پڑتا ہے کہ نبیل اور شارق صاحب سے ایسے سرچ انجن پر پہلے بھی گفتگو ہو چکی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
راجہ صاحب، کیا میں آپ سے ایک اور کام کے لیے درخواست کر سکتی ہوں؟

کام اہم ہے اور ہمیں اس کی بہت ضرورت پڑے گی۔
آپ ذیل کے لنک پر جائیں:
http://www.al-eman.com/hadeeth/viewchp.asp?BID=4&CID=33&SW=1926

یہاں آپ کو عربی متن نظر آئے گا جو کہ اعراب کے ساتھ ہے۔ اب آپ وہاں موجود لفظ "حذف التشکیل" کو کلک کریں۔ ۔۔۔۔ اسکا نتیجہ یہ نکلے گا کہ تمام اعراب غائب ہو جائیں گے اور صرف اور صرف عربی متن رہ جائے گا، اور اعراب کے بغیر یہ خالی متن ہمیں سرچ انجن کے لیے چاہیئے ہے۔

چنانچہ سلسلہ یوں ہے کہ:
۔ عربی قدروں کو اردو قدروں میں تبدیل کرنا۔
۔ اس اردو قدروں والے متن سے اعراب کو غائب کرنا
۔ اس اعراب سے خالی اردو قرانی متن کو سرچ انجن کے حوالے کرنا تاکہ وہ مطلوبہ الفاظ ڈھونڈ کر ہمیں دے سکے۔ (یعنی جو اردو دان حضرات قرانی الفاظ کی جستجو کرنا چاہیں گے، وہ سرچ کے باکس میں الفاظ بغیر اعراب کے لکھیں گے)۔

امید ہے کہ میرا بنیادی مقصد آپ تک پہنچ گیا ہے۔ اگر بات ابھی تک واضح نہ ہوئی ہو تو براہ مہربانی پھر سے پوچھ لیں۔
متن سے اعراب حذف کرنے کا کام کردیا گیا ہے، البتہ سرچ کے بارے میں ذرا وضاحت کردیں کہ آپ کیا چاہتی ہیں ، کیا اسی اطلاقیہ سے گوگل میں سرچ کرنا چاہتی ہیں؟
 
الف نظامی

لائبریرین
اطلاقیہ میں گوگل تلاش بھی ڈال دیا ہے، ٹیکسٹ باکس میں اعراب والا متن لکھنے سے یہ اعراب کو ختم کرکے تلاش کرئے گا۔
فی الحال اردو کے لیے کار آمد ہے۔
 
Attachments

  • converter_198.zip
    6.2 KB · مناظر: 53

مہوش علی

لائبریرین
راجا نعیم نے کہا:
اطلاقیہ میں گوگل تلاش بھی ڈال دیا ہے، ٹیکسٹ باکس میں اعراب والا متن لکھنے سے یہ اعراب کو ختم کرکے تلاش کرئے گا۔
فی الحال اردو کے لیے کار آمد ہے۔

ماشاء اللہ، یہ سافٹ ویئر بہت اچھا کام کر رہا ہے اور بہت سے مسائل کو حل کرے گا۔ اگلے مرحلے میں راجہ صاحب آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ ویب سائیٹ پر یہ کام براہ راست کیسے کیا جائے۔
بہرحال، یہ مستقبل بعید کا منصوبہ ہے، جبکہ مستقبل قریب میں ہمیں قران کے مختلف تراجم اور تفاسیر کو ایک جگہ دکھانے کے لیے ڈیٹابیس بنانے کی ضرورت ہے، اور ہم اس سلسلے میں فنی تعاون کے لیے آپ کی طرف متوجہ ہیں۔ اسی غرض سے میں پوچھنا چاہ رہی تھی کہ کیا آپ کو نیٹ کے لیے ڈیٹا بیس وغیرہ بنانے میں کچھ مہارت ہے یا نہیں؟
(اگر آپ اس سلسلے میں مدد نہیں کر سکے تو آصف اس میدان کے ماہر ہیں اور انہوں نے آنلائن اردو لغت کے لیے یہ ڈیٹا بیس بنایا ہے)۔
 
مہوش علی

لائبریرین
راجہ صاحب، آپ کا یہ سافٹ ویئر بہت زبردست چیز ہے اور بہت بہترین کام کر رہا ہے۔

میں نے اسے چند مرتبہ ٹیسٹ کر کے دیکھا ہے اور اسکے رزلٹ بہت اچھے ہیں۔ مگر چند ایک چیزیں جو ابھی تک اس میں نامکمل ہیں، وہ یہاں تحریر کر رہی ہوں۔

إ 0625 ۔۔۔۔۔۔ اسکو اردو کے الف سے ہی تبدیل کریں۔

أ 0623 ۔۔۔۔۔ اسکو بھی اردو کے الف سے تبدیل کریں۔

ﻷ FEF7
ﻹ FEF9

ان دونوں کو آپ اردو کے دو حروف سے تبدیل کریں "ل" + "الف"

ﻵ FEF5 ۔۔۔۔ اس کو اردو کے دو حروف سے تبدیل کریں "ل" + "آ"

انشاء اللہ اس کے بعد یہ مبدل مکمل ہو گا اور بغیر کسی غلطی کے کام کرے گا۔
 
Top