حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
امریکی ملعون پادری اوراس جیسے مکروہ ذہن رکھنے والے اسلام دشمنوں نے اسلام اور رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف گستاخانہ فلم بنا کر اپنے عزائم کو آشکارہ کر دیا ۔
مخالف گستاخانہ فلم کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے ۔
آئیے ہم سب اراکین محفل بھی مہذب انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے اس گستاخانہ عمل کی مذمت کریں ۔
تاکہ یہ گستاخان اسلام و رسول یہ جان لیں کہ
ہمیں اپنی جان سے بھی پیارے ہیں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
ہمارا کردار وعمل اسلام کے اُصولوں کے مطابق ہو گا تو احتجاج پُراثربھی ہوگا اور اس طاقت کے سامنے دشمنان اسلام لرزکررہ جائیں گے
ہمیں احتجاج کرنا چاہیے اپنا موقف بیان کرنے کے لیے وہی طریقہ اختیار کرنا چاہیے جو حضوراکرم صلٰی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کا تھا
اسلام شدت پسندی اوروقتی جذباتیت سے قائم نہیں ہوا تھا نا ہی اس میں اس تھوڑپھوڑ اور تخریب کاری کی گنجائش ہے-
حضوراکرم صلٰی اللہ وسلم سے محبت تو یہ ہے کہ ہم ایسے قوانین کا مطالبہ کریں کہ اگر کسی عام آدمی کی توہین کی جائے تو ہتک عزت
کا مقدمہ ہوسکتا ہے لیکن اگرانبیاءکرام اور حضوراکرم صلٰی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی شان میں کوئی شخص گستاخی کرے تو اسے آزادی رائے
کس طرح کہا جاسکتا ہے، کوئی کسی کے خاندان کے فرد پر الزام تراشی اور توہین کا مرتکب ہو قانون شکنی کا مرتکب لیکن پیغمبروں کے
شان میں گستاخی کرنے والوں کے لیے قانون کی گرفت کیوں نہیں ؟ دوہرامعیار کیوں
ہمارے علماءکرام اور اسلامی دانشوروں کو عام مسلمان کو اس سلسلے میں آگہی دینی چاہیے کہ اس صورت میں ہمارا ردعمل
محض وقتی جذباتیت نہیں بلکہ ٹھوس اقدامات اور اپنے کرداروعمل کو اسلام سے ہم آہنگ کرنا بھی ضروری ہے -
 

نیلم

محفلین
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس کا تو غیر مسلم بھی اقرار کرتے ہیں۔ رحمۃ للعالمین صرف انسانوں کیلئے ہی نہیں حیوانات کیلئے بھی امام الانبیاء علیہ السلام نے حقوق مقرر کیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک میں‌گستاخی سے ان کا درجہ کبھی نہیں گھٹتا بلکہ ان کا نام مزید پھیلتا رہا۔ گستاخوں نے فلم تو بنائی لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ امریکی قونصلیٹ سے ان کا جھنڈا گرا دیا گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام مبارک کا جھنڈا گھاڑ دیا گیا۔
اور اگر ساری دنیا خاموش بھی ہوجائے اور سب بے غیرت بن جائیں تو بھی اللہ تعالی کی یہ آیت کافی ہے:
إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئينَ
آپ سے جو لوگ مسخرا پن کرتے ہیں ان کی سزا کے لئے ہم کافی ہیں۔ الحجر : 95
 
Top