حروف تہجی سے 'ق' باہر نکال پھینکا

آپ بھی گھر میں اردو بولنے کے ساتھ ساتھ اردو زبان کے ماحول میں بڑھے پلے ہوتے تو آپ بھی اہلِ زبان ہوتے
مجھ سے گھر والوں سمیت تمام لوگوں نے بچپن سے ہی اردو زبان میں بات کی ہے. ایسے میں میری زبان پہاڑی کیونکر ہو سکتی ہے؟ جس میں ایک جملہ میں نے آج تک ادا نہیں کیا.
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
علامہ اقبال اہل زبان میں شمار نہیں کیے جاتے ہیں تاہم وہ اردو زبان کے عظیم ترین شعراء کی فہرست میں شامل ہیں اور بعض نقاد انہیں اُردو زبان کا سب سے بڑا شاعر تسلیم کرتے ہیں۔

مزید یہ کہ، وقت کے ساتھ ساتھ زبان میں تبدیلیاں واقع ہوتی رہتی ہیں۔ اردو زبان کی جس شد و مد سے آبیاری پنجاب کی سرزمین پر ہوئی ہے، اس کی نسبت سے اب پنجابیوں کو بھی اہل زبان کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
 
لڑائی لڑائی معاف کرو... اللہ کا گھر صاف کرو!
آپ کو اندازہ نہیں ہے شکیب بھائی کہ یہ گفتگو میرے لیے کس قدر غم و غصہ کا باعث بنی ہے. جتنا بھی مصلحت اندیش بننے کی کوشش کروں بالآخر ٹین ایجر اور انتہائی خود پسند آدمی ہوں. اردو کی کوئی خدمت نہیں کی تو اسے نقصان بھی نہیں پہنچایا. "اردو کو اردو ہی کی طرح بولنے اور لکھنے میں کیا حرج ہے؟ " جیسے سوالات جو میرے وجود کا تمسخر اڑائیں میرے لیے قابلِ برداشت نہیں. اپنی تمام تر خامیوں کا اعتراف ہے لیکن بے ہنری کا نہیں.
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
میرے اس جملے کو آپ جس رخ پر اور انتہا پر لے گئے ہیں، اس پر اب صرف افسوس اور دکھ کا اظہار کر سکتا ہوں۔
میں اپنے مزاج کا سب سے منفی ترین رویہ اپنا کر بھی یہ بات ذہن میں نہیں لا سکتا تھا جو آپ نے سمجھی۔
 
ضرور میرے فہم کا ہی قصور ہے. شاید اہلِ زبان نہ ہونے کی وجہ سے بات صحیح طور پر سمجھ نہیں سکا.

حافظ بخود نپوشید این خرقهٔ می آلود
ای شیخِ پاک دامن معذور دار ما را
 
زیک

مسافر
ضرور میرے فہم کا ہی قصور ہے. شاید اہلِ زبان نہ ہونے کی وجہ سے بات صحیح طور پر سمجھ نہیں سکا.

حافظ بخود نپوشید این خرقهٔ می آلود
ای شیخِ پاک دامن معذور دار ما را
علت صحبت کردن و نوشتن اردو به زبان اردو چیست؟
گوگل ٹرانسلیٹ
 
ضرور میرے فہم کا ہی قصور ہے. شاید اہلِ زبان نہ ہونے کی وجہ سے بات صحیح طور پر سمجھ نہیں سکا.

حافظ بخود نپوشید این خرقهٔ می آلود
ای شیخِ پاک دامن معذور دار ما را

اس وقت ہی اس بات کا احساس موجود تھا۔ آپ کا مسئلہ نہیں ہے۔
یا میرے سمجھانے کا انداز غالباً درست نہیں ہے،
شعر کا مطلب سمجھنے سے قاصر ہوں۔
 
شکیب

محفلین
آپ کو اندازہ نہیں ہے شکیب بھائی کہ یہ گفتگو میرے لیے کس قدر غم و غصہ کا باعث بنی ہے. جتنا بھی مصلحت اندیش بننے کی کوشش کروں بالآخر ٹین ایجر اور انتہائی خود پسند آدمی ہوں. اردو کی کوئی خدمت نہیں کی تو اسے نقصان بھی نہیں پہنچایا. "اردو کو اردو ہی کی طرح بولنے اور لکھنے میں کیا حرج ہے؟ " جیسے سوالات جو میرے وجود کا تمسخر اڑائیں میرے لیے قابلِ برداشت نہیں. اپنی تمام تر خامیوں کا اعتراف ہے لیکن بے ہنری کا نہیں.
فیس بک پر آئیے... ;)
 
عباس اعوان

محفلین
یہ ایک بہت دلچسپ بحث ہے۔
میرے مصری کولیگ جس طرح میرا نام پکارتے ہیں، ایسے تو میں نے خود زندگی بھر کبھی اپنا نام نہ پکارا۔
میں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ پنجاب خصوصاً پوٹھوہار میں گزارا ہے، لہٰذا ممکن ہے کہ میرا تجربہ اور مشاہدہ محدود ہو لیکن میں نے تقریباً ہمیشہ ک-ق، ا-ع،ح-ہ، ث-س-ص، ذ-ز اور ت-ط کا تلفظ ایک سا سنا۔ ایک استثناء ان کا ہو سکتا ہے جو کہ مدرسہ میں پڑھے ہوں جہاں ان کو عربی تلفظ سکھایا جاتا ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اردو کے الفاظ کو اردو کی طرح بولا جائے گا یا عربی کی طرح ؟ اگر عربی کی طرح تو کیوں ؟ اور کون سی والی عربی ؟ السعودیہ والی ؟ عراقی ؟ شامی ؟ یمنی ؟ مصری ؟
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم۔
اس ساری گفتگو میں نہ کہیں کسی کو کم تر سمجھا گیا ہے نہ برتر۔
اس لئے بدگمانی نہ کی جائے۔ اللہ تعالی سب کو برے گمان سے بچائے۔آمین!
السلام علیکم۔
 
جاسمن

لائبریرین
تابش!
ہمارے جنوبی پنجاب میں اردو سپیکنگ، پنجابی، سرائیکی زبان بولنے والے رہتے ہیں۔
ان میں اردو سپیکنگ کی اردو بہترین ہوتی ہے۔ الفاظ کی ادائیگی کے ساتھ ان کا لہجہ بھی خوبصورت اور شائستہ ہوتا ہے۔
سرائیکی بولنے والوں میں سے کچھ لوگ جب اردو بولتے ہیں تو مزہ آجاتا ہے۔ کیا لہجہ ہوتا ہے ان کا۔ یہاں جب ہم ریڈیو سنتے ہیں تو سرائیکی زبان بولنے والے لوگ اردو کی زیادہ اچھی ادائیگی کر رہے ہوتے ہیں۔
میں خود پنجابی زبان بولنے والے خاندان سے ہوں اور خود کو اردو بولنے میں تیسرے نمبر پہ رکھتی ہوں۔ البتہ ق کی ادائیگی کچھ بہتر ہے۔
 
عثمان

محفلین
اس کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ایسی کوئی بات ہے۔
یہ تو واضح ہے کہ ایسا ہوا ہے۔ اور مجھے افسوس ہے کہ میری کسی بات کا اتنا توہین آمیز مطلب بھی نکل سکتا ہے۔ بالعموم اس لیے لکھ دیا کہ شاید اور بھی کسی نے اس بات کو اسی طرح محسوس کیا ہو۔
معذرت کرنا اس لیے ضروری سمجھتا ہوں کہ نہیں چاہتا ، کسی کے دل میں میرے لیے میل رہے۔
 
اللہ تعالی آپ کی عاجزی قبول فرمائے۔ آمین!
اللہ سب کے دل جوڑے رکھے۔ بدگمانیوں اور غلط فہمیوں سے بچائے۔ آمین!
 
Top