حروف تہجی سے 'ق' باہر نکال پھینکا

درست فرماتے ہیں آپ۔ ہمیں شاید اپنے لیے کوئی اور زبان تلاش کرنی چاہیے۔
یا میرے سمجھانے کا انداز غالباً درست نہیں ہے، کیونکہ میں خود اردو قواعد کا عالم نہیں ہوں۔
بہتر ہو گا کہ اردو قواعد کے اساتذہ کی آراء سامنے آئیں۔
 

وجاہت حسین

محفلین
سونی دھرتی اللہ رکھے کدم کدم آباد تجھے، کدم کدم آباد
کدم کدم آباد تو سرا سر زُلَم ہے۔ زلم ناں کیا کریں ناں! بس اپنی تاکت کے متابک ہر وکت اللہ کا زکر کیا کریں جو زاہر بھی ہے اور باتن بھی۔ جس کے ہُکَم سے سورج تَلو اور گروب ہوتا ہے۔ این ممکن ہے کہ اس زرییے سے آپ کو اس کی کربت ہاسل ہو جائے۔
 
آخری تدوین:
رشید احمد صدیقی نے اپنے ایک مضمون میں اقبال کے 'ق' کے تلفظ کا ذکر کیا تھا۔ وہ بیچارے بھی ہماری طرح اہلِ زبان نہیں تھے شاید۔
اگر وہ ذکر یہاں مکمل آ جائے تو مناسب رہے گا۔
اور کیا اقبال نے یا رشید احمد صدیقی نے اصل تلفظ کو رد کیا ہے، یا ق کے لیے ک کے تلفظ کو بالکل درست قرار دیا ہے؟

یہ نفی نہیں ہے، علم نہ ہونے پر سوالات ہیں؟ :)
 
اگر وہ ذکر یہاں مکمل آ جائے تو مناسب رہے گا۔
اور کیا اقبال نے یا رشید احمد صدیقی نے اصل تلفظ کو رد کیا ہے، یا ق کے لیے ک کے تلفظ کو بالکل درست قرار دیا ہے؟

یہ نفی نہیں ہے، علم نہ ہونے پر سوالات ہیں؟ :)
اس ربط پر ملاحظہ فرمائیں:
علامہ اقبال: رشید احمد صدیقی
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ کے ذکر کی بجائے کسی اور موضوع پہ جملے استعمال کریں تو بہتر ہوگا۔@وجاہت حسین
 
میں نے کب کہا کہ یہ رائج تلفظ ہے؟ رائج تو وہ ہے جو آپ ایسے اہلِ زبان ادا کرتے ہیں جن میں میں اور اقبال شامل نہیں.
میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اردو کا اہل زبان نہ ہونا کوئی معیوب بات ہے۔ :)
اور اس بات کا اعتراف کرنے میں کچھ تامل نہیں ہے کہ بہت سے ایسے افراد جن کی مادری زبان اردو نہیں ہے، وہ اردو سپیکنگ سے بہتر اردو بول لیتے ہیں۔ اور تلفظ کی ادائیگی بھی اردو اہل زبان سے بہتر کرتے ہیں۔
یہ کوئی کمتری یا برتری والی بات تو نہیں ہے۔ :)
 
بہت سے ایسے افراد جن کی مادری زبان اردو نہیں ہے، وہ اردو سپیکنگ سے بہتر اردو بول لیتے ہیں۔
جب اردو کا معیار اہلِ زبان ہیں تو ایسا کیونکر ممکن ہے؟
مادری زبان اردو نہیں ہے
آپ بتا سکتے ہیں کہ میری مادری زبان کیا ہے؟ کیونکہ میں تو بچپن سے صرف اردو ہی بولتا آیا ہوں. میرے علاقے میں پہاڑی زبان بولی جاتی ہے جو مجھے بولنی نہیں آتی.
 
جب اردو کا معیار اہلِ زبان ہیں تو ایسا کیونکر ممکن ہے؟
اہل زبان کے معیار ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ اہل زبان جو لفظ جس طرح چاہے بولے، اسے درست تلفظ سمجھ لیا جائے۔
آپ کی یہ بات پتہ نہیں کیوں محض بحث برائے بحث لگ رہی ہے، جس میں ہمیشہ گریز کرتا ہوں۔ اگر یہ بد گمانی یھ تو معذرت۔
باقی وضاحت آپ کسی اردو قواعد کے استاد سے لے لیجیے گا۔ :)
 

عثمان

محفلین
آخری تدوین:
Top