مجھے ہمیشہ
حسان خان, کے مراسلوں کا انتظار رہتا ہے۔ ۔ اس عمر میں جتنےمعلوماتی، پُر مغز اور عام ڈگرسے ہٹ کر مراسلے وہ لکھتے ہیں ان سے یقینآ ان کی ذہانت، واقفیت عامہ اور ایران اور وسطی ایشیا کی زبانوں و ثقافتوں کے بے پناہ علم کا اظہار ہوتاہے۔ میں یہ تسلیم کرنے میں قطعآ کوئی عار محسوس نہیں کرتا کہ مجھے اپنی کم علمی کی بنا پر ان پر رشک آتا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ ایک دن آئے گا جب یہ ستارہ ایک خورشید تاباں بن جائے گا اور جس کی ضیاپاشیوں سے ایک دنیافیض یاب ہوگی۔ اللہ پاک سے دعا گو ہوں کہ ہماری ( اور کئی دیگر لوگ بھی ہوں گے) اس خواہش اور دعا کو شرف قبولیت بخشے۔
میری طرف سے ہدیۂ تبریک قبول ہو۔