حسنِ جاناں ! ادھر آئینہ ہوں میں تیرا

ظفری

لائبریرین
[ame="http://youtube.com/watch?v=AieEGaQp4fo"]http://youtube.com/watch?v=AieEGaQp4fo[/ame]


حسنِ جاناں ! ادھر آ ، آئینہ ہوں میں تیرا
میں سنواروں گا تجھے ، سارے غم دیدے مجھے
بھیگی پلکیں نہ جھکا ، آئینہ ہوں میں تیرا

کتنے ہی داغ اٹھائے تُو نے
میرے دن رات سجائے تُو نے
چوم لوں آ ، میں تیری پلکوں کو
دیدوں یہ عمر تیری زلفوں کو
لیکے آنکھوں کے دیئے ، مسکرا میرے لیے
میری تصویر ِ وفا ، آئینہ ہوں میں تیرا

تیری چاہت ہے عبادت میری
دیکھتا رہتا ہوں صورت تیری
گھر تیرے دم سے ہے مندر میرا
توُ دیوی ہے ، میں پجاری ہوں تیرا
سجدے سو بار کروں ، آ تجھے پیار کروں
میری آغوش میں آ ، آئینہ ہوں میں تیرا

حسنِ جاناں ! ادھر آ ، آئینہ ہوں میں تیرا
میں سنواروں گا تجھے ، سارے غم دیدے مجھے
بھیگی پلکیں نہ جھکا ، آئینہ ہوں میں تیرا
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ واہ ظفری! کیا اچھا گانا پوسٹ کیا - عجیب بات یہ ہے کہ اس فلم کی موسیقی نوشاد صاحب نے دی ہے اور اپنے روائتی انداز سے بالکل ہٹ کر سارے گانے بنائے ہیں -

گلوکار:‌مکیش
فلم: ساتھی
موسیقی: نوشاد
 
Top