حسنِ مہ گرچہ بہ ہنگامِ کمال اچّھا ہے ۔۔ (غالب کی غزل سے چند اشعار سُر کے ساتھ)

سید فصیح احمد

لائبریرین
مکمل غزل کچھ یوں ہے:

حسنِ مہ گرچہ بہ ہنگامِ کمال اچّھا ہے
اس سے میرا مہِ خورشید جمال اچّھا ہے
بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہ
جی میں کہتے ہیں کہ مفت آئے تو مال اچّھا ہے
اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیا
ساغرِ جم سے مرا جامِ سفال اچّھا ہے
بے طلب دیں تو مزہ اس میں سوا ملتا ہے
وہ گدا جس کو نہ ہو خوئے سوال اچّھا ہے
ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق
وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچّھا ہے
دیکھیے پاتے ہیں عشّاق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچّھا ہے
ہم سخن تیشے نے فرہاد کو شیریں سے کیا
جس طرح کا کہ کسی میں ہو کمال اچّھا ہے
قطرہ دریا میں جو مل جائے تو دریا ہو جائے
کام اچّھا ہے وہ، جس کا کہ مآل اچّھا ہے
خضر سلطاں کو رکھے خالقِ اکبر سر سبز
شاہ کے باغ میں یہ تازہ نہال اچّھا ہے
ہم کو معلوم ہے جنّت کی حقیقت لیکن
دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچّھا ہے
 

ساقی۔

محفلین
انتخاب کی داد قبول کیجیے۔
ہم کو معلوم ہے جنّت کی حقیقت لیکن
دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچّھا ہے
 
ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق
وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچّھا ہے​
یہ شعر بے شمار دفعہ سچ ثابت ہوا :)
نگینے ڈھونڈنے میں ماہر ہوتے جارہے ہیں آپ
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق
وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچّھا ہے​
یہ شعر بے شمار دفعہ سچ ثابت ہوا :)
نگینے ڈھونڈنے میں ماہر ہوتے جارہے ہیں آپ
بس اپنی ہی تشنگی ایسے موتیوں تک پہنچا دیتی ہے بھائی ،، اس میں خوبی تو کچھ نہیں :) :)
 
حیرت ہے یہ دھاگہ ٹیگ کرنے کے پوشیدہ کیسے رہا
شاید آپ نے ٹیگ کر کے تدوین کی ہو گی اسطرح ٹیگ کی اطلاع نہیں ملتی
غزل اور فلم دونوں ہی کمال ہیں نصیر الدین شاہ کی اداکاری نے اسے چار چاند لگا دئے
شراکت کا شکریہ
شاد و آباد رہیں :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
لفظ "برہمن " پر لہجہ کچھ سنبھل نہیں پایا گائک کا ۔۔۔غالباً جگجیت ہے ۔البتہ بقیہ ادائیگی یقیناً شاندار ہے ۔

عاطف بھائی میری رائے میں شائد اسے کوتاہی نہیں گنا جائے گا کیوں کہ سرحد کے دونوں اطراف بہتیرے الفاظ کے لہجے میں کافی فرق پایا جاتا ہے۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
حیرت ہے یہ دھاگہ ٹیگ کرنے کے پوشیدہ کیسے رہا
شاید آپ نے ٹیگ کر کے تدوین کی ہو گی اسطرح ٹیگ کی اطلاع نہیں ملتی
غزل اور فلم دونوں ہی کمال ہیں نصیر الدین شاہ کی اداکاری نے اسے چار چاند لگا دئے
شراکت کا شکریہ
شاد و آباد رہیں :)

اللہ رب العزت آپ کو اپنی امان میں رکھے در اصل ان دنوں ٹیگیائے جانے کے عمل میں کچھ فنی خرابی چل رہی تھی اور کافی اطلاع نامے کہیں بیچ ترسیل ہی دب جاتے تھے۔ غالباً یہی وجہ ہے کہ آپ کو اطلاع نہیں موصول ہوئی :) :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
عاطف بھائی میری رائے میں شائد اسے کوتاہی نہیں گنا جائے گا کیوں کہ سرحد کے دونوں اطراف بہتیرے الفاظ کے لہجے میں کافی فرق پایا جاتا ہے۔
فصیح بھائی ۔ آپ نے درست فرمایا ۔ اور لفظ برہمن فعولن او ر فاعلن دونوں طرح درست مانا جاتا ہے لیکن یہاں گانے والے کا لہجہ بقیہ کلمات کو جس خوبصورتی طرح نبھا رہا ہے وہاں عام گانے والے (اچھے اچھے سمجھے جانے والے) بھی ادائیگی میں پھسلتے محسوس ہوتے ہیں اور یہاں یہ لفظ مجھے کچھ ایسا ہی محسوس ہوا۔ ۔۔بہر حال یہ میری ذاتی احساس یا رائے ہے۔۔۔جہاں تک الفاظ سے لہجات کے فرق کا تعلق ہے وہ تو سرحد کے اندر بھی ہوجاتا ہے۔
 
Top