حشرات جو دوسری دنیا کی مخلوق لگتے ہیں

کیڑے، پتنگے اور مکھیوں کی یہ تصویریں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ کسی دوسری دنیا کی مخلوق ہیں۔ ان کی تصویریں پولینڈ کے فوٹوگرافر والدزک نے کھینچی ہیں

130314150431_caters_bugs_in_shades_17.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
والدزک کو قریب سے فوٹوگرافی کا بہت شوق ہے۔ وہ کہتے ہیں ’میں اس میں بہت وقت لگاتا ہوں۔ میں اب بھی بہترین تکنیک اور لائٹ کے متعلق سیکھ رہا ہوں۔ مختلف حشرات کے شکلیں اور ان کے رنگ مجھے پسند ہیں۔‘

130314150424_caters_bugs_in_shades_10.jpg
 
ہارس فلائي کی آنکھ عام آنکھوں کی طرح ہے یا پھر دو آنکھوں کے درمیان ایک تیسری آنکھ۔ اس کی پیشانی پر بھی ایک آنکھ نظر آتی ہے جو روشنی، تاریکی کا پتہ کرتی ہے

130314150417_caters_bugs_in_shades_03.jpg
 
ڈریگن فلائی کی کمپاؤنڈ آنکھیں تقریباً تیس ہزار منفرد سیلز پر مبنی ہوتی ہیں جسے اوماٹیڈیا کہا جاتا ہے، اس میں سے ہر سیل دماغ کو سگنل بھیجتا ہے اور پھر اس سے وہ دنیا کا منظر بناتی ہے

130314150427_caters_bugs_in_shades_13.jpg
 
فوٹوگرافر ولدزک کا کہنا ہے کہ یہ کیڑے چھوٹے ضرور ہیں لیکن رنگ برنگی شکل و صورت کے سبب وہ اپنی انوکھی پہچان رکھتے ہیں

130314150420_caters_bugs_in_shades_04.jpg
 
Top