حسان خان
لائبریرین
بہ نامِ خداوندِ جان و خرد
آزادیِ رائے و اندیشہ:
"پروردگار نے روزِ نخست جس وقت اپنی خرد سے لوگوں کو سوچنے کی قوت عطا کی، اور جس وقت اُس نے کالبدِ تن میں جان ڈالی، اور اس روز سے کہ اُس نے کردار کی خرد کے ہمراہ تخلیق کی، اُس نے چاہا کہ ہر کوئی تفکر کے مطابق اپنی رائے اور اپنے اختیار کے ساتھ عمل کرے۔" (یسنا ۳۱ بند ۱۱)
"اے لوگو! دوسروں کی نیک باتوں کو سنو اور روشن فکر کے ساتھ اُن پر غور کرو، اور شخصاً (اُن باتوں سے) نیک و بد اور راست و دروغ کی تشخیص کرو، اور اس سے پہلے کہ روزِ آزمائش آ جائے لازم ہے کہ ہر شخص اپنی راہ خود چُنے کیونکہ شمار کے دن ہر کوئی اپنے ذاتی کردار کا جوابدہ ہو گا۔ پس، ہم سب اُس راہ کی پیروی کریں کہ جس کا سرانجام کامروائی اور خوش بختی ہو۔" (یسنا ۳۰ بند ۲)