حفاظت

نوید ناظم

محفلین
کتاب پڑھتے ہوئے کبھی کبھار
لفظ گِر پڑتے تھے گود میں بھی
ہم نے اُٹھا کے رکھ دیا ہے
کمپیوٹر کی طاق میں ان کو
لفظ صرف محفوظ نہیں
اب مقفل بھی ہیں
کمپیوٹر سکرین ان کے معانی
مکمل کھُلنے نہیں دیتی
اب یہ لفظوں کو گود میں
کبھی گِرنے نہیں دیتی!
 
Top