حفیظ شیخ نے ہارنے کے بعد عوامی عہدہ نہیں چھوڑا کیا یہ جمہوریت ہے؟ لاہور ہائیکورٹ

جاسم محمد

محفلین
حفیظ شیخ نے ہارنے کے بعد عوامی عہدہ نہیں چھوڑا کیا یہ جمہوریت ہے؟ لاہور ہائیکورٹ
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
2153393-hafeezshiekh-1615459409-357-640x480.jpg

وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے پاکستان میں اثاثوں کا ریکارڈ طلب

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ حفیظ شیخ نے ہارنے کے بعد عوامی عہدہ نہیں چھوڑا کیا یہ جمہوریت ہے؟۔

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تقرریوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ قاسم خان نے وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے پاکستان میں اثاثوں سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔

چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے کہ جمہوریت کا لفظ لکھ دینے سے ملک میں جمہوریت نہیں آجاتی، بڑی بڑی باتیں کرنے سے ملک جمہوری نہیں ہوجاتا، عبدالحفیظ شیخ نے ہارنے کے بعد عوامی عہدہ نہیں چھوڑا کیا یہ جمہوریت ہے؟، کیا ہارنے کے بعد انہیں کسی عوامی عہدہ پر رہنا چاہیے، بتائیں انہوں نے کتنا انکم ٹیکس دیا؟۔

چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ کیا عبدالحفیظ شیخ کی پاکستان میں پراپرٹی ہے ؟، لگتا ہے کام ختم ہونے پر عبدالحفیظ شیخ بیگ اٹھاکر روانہ ہوجائیں گے، جمہوری ملکوں میں لوگ ہارنے کے بعد خود مستعفی ہوجاتے ہیں، کیا عبدالحفیظ شیخ کے علاوہ 22 کروڑ عوام میں کوئی اور حکومت کو نہیں ملا۔
 

جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
دوائی بھی پیسوں کے نشے کی :):):):):)
یہ ہے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان جو تین قبل بلاول زرداری سے گپیں لگا رہا تھا۔ اداروں کو سیاست میں نہ گھسیٹنے والے جمہوری انقلابی خود ہر ادارے میں اوپر سے لیکر نیچے تک گھسے ہوئے ہیں :)
EwNHlb2VoAA02Qk

EwNHlzNXIA0uf3w
 
Top