حقیقت۔۔۔۔

محمد وارث

لائبریرین
دال روٹی یقینا میرے لیے بھی ایک تلخ حقیقت ہے، زہر لگتی ہے مجھے دال روٹی، ہاں دال چاول سے گزارہ ہو جاتا ہے :)
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
دال ۔۔۔روٹی
دنیا کی تلخ حقیقت ہے ۔۔۔۔
ساری فلسفیانہ باتیں اس کے سامنے ہیچ ہیں۔۔
کراچی والے اسے "دال دلیہ" کہتے ہیں، حالانکہ مجھے دال اور دلیے میں کوئی مشابہت نظر نہیں آتی۔
اگر آپ کا یہ فرمانا ہے کہ ہم دن رات روٹی، کپڑا مکان کی فکر میں لگے رہتے ہیں جو نہیں کرنا چاہئے تو ٹھیک ہے، لیکن اگر یہ بات ہے کہ حقیقت بس یہی ہے اور باقی سب ہیچ، تو ہمیں زندگی میں ضروریات ہی پوری کرنے کے لیے نہیں بھیجا گیا، ہاں یہ ضرور ہے کہ ضروریات زندگی کو مہنگا کرکے انہیں عام آدمی کی پہنچ سے دور کرکے ایسی صورتحال ضرور پیدا کی گئی ہے کہ ہمیں ساری فلسفیانہ باتیں اس کے سامنے ہیچ لگیں۔
 
Top