حقیقت سے قریب تر کاغذی شاہکار

ڈیزائنر اور آرٹسٹ Diana Beltran Herrera نے اپنے حقیقت سے قریب تر کاغذی پرندوں سے تو تقریباََ سبھی کو دنگ کر رکھا ہے۔ یہ نرم و نازک پرندوں کے کاغذی مجسمے کچھ تو محترمہ کے اپنی ذات کے لیے تخلیق کردہ ہیں جبکہ کچھ کمیشن پہ بنائے گئے ہیں اور کچھ بڑی بڑی برانڈز کے اشتہاروں اور مختلف مواقع پر استعمال ہونے کے لیے بنائے گئے۔
کولمبیا سے تعلق رکھنے والی Herrera نے بگوٹا سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد فِن لینڈ سے سیرامک مجسمہ سازی کی تعلیم حاصل کی۔ وہ اب UWE Bristol سے ایم اے کر رہی ہیں اور فارغ وقت میں کاغذ سے پرندے بناتی ہیں۔

ان کے کچھ فن پارے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ بھی سر دھنیں گے اور سراہیں گے :)
ربط: Diana Beltran Herrera

6101421_orig.jpg


5873229_orig.jpg

Eastern Meadowlark. 2014
 
Top