عبدالرزاق قادری
معطل
میں نے ایک دھاگہ ”قصہ پہلے محفل شناس کا“ کے عنوان سے شروع کیا۔ اس میں عاطف بٹ صاحب (اپنے پروفیسر صاحب کی بات کر رہا ہوں نہ کہ وہ عاطف بٹ جن کے بارے میں میڈیا میں خبریں عام ہیں، گوگل کر کے تصدیق کی جا سکتی ہے) کے متعلق اپنا فرسٹ امپریشن لکھا، جس میں محفل پر ان کی جلوہ فرمائیاں اور ہماری پہلی ملاقات(عید ملن پارٹی عیدالفطر) میں جو کچھ ان کے بارے میں مَیں نے مزاح نگاری کے لیے اخذ کیا تھا وہ بیان کیا۔ وہ بحث صرف مزاح نگاری کی حد تک تھیں۔ ورنہ مَیں بلا جبر و اکراہ اقرار کرتا ہوں اور لکھ رہا ہوں تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے کہ میں بشمول عاطف بٹ صاحب ہر صاحبِ علم کا ہمیشہ سے ادب و احترام کرتا آیا ہوں اور ہنوز اپنی روش پر قائم ہوں۔ مجھے بٹ صاحب کے بارے میں ایک مضمون لکھنا تھا، جو اس تحریر کے بعد بھی مکمل ہوتا نظر نہیں آتا۔ کیونکہ مکمل معلومات نہیں کہ جناب کب، کہاں پیدا ہوئے۔ اور بائیو گرافی کے دیگر لوازمات مثلا تعلیم اور عملی زندگی کی ترتیب وار معلومات کی بھی کمی ہے۔ کچھ معلومات ان کے بلاگز پر دستیاب بھی ہیں۔ لیکن اب میں مضمون نہیں لکھ رہا بلکہ ایک بوجھ ہلکا کر رہا ہوں۔ کہ میں نے وہ خاکہ اس طرح سے کھینچا تھا کہ شاید کوئی پرانی دشمنی ہو اور اس کا بدلہ لیا جا رہا ہو۔ اس سے قبل ادبی شعبے میں مَیں کوئی خدمت سرانجام نہ دے سکنے کی بنا پر درست طریقہ کار سے بے خبر تھا۔ لہٰذا 'محفل شناس' والی تحریر کو صرف ایک خاکہ یا ایک مزاحیہ تصور سمجھا جائے، تا آن کہ مَیں مزید ساتھیوں کے بارے میں اپنی حس مذاح کا کھل کر اظہا کر سکوں اور بعد میں ان سب سے باقاعدہ اِسی طرح اپنی پوزیشن بھی کلیئر کرتا رہوں۔ ہاں اگر میں اسی طرح محفلین کے درپے ہو گیا تو ایک نہ ایک دن میری شامت بھی آئے گی۔ جس کے لیے مجھے خود کو ذہنی طور پر تیار کرنا ہے۔ حقیقت میں عاطف بٹ صاحب ایک تعلیم یافتہ استاد ہیں اور استاد ہی تو ہمیں سکھا کر انسانیت کا درس دیتے ہیں۔ وہ محب اسلام، محب وطن اور محب امن بھی ہیں۔ ان کی چمکتی دمکتی آنکھوں میں امیدیں ہیں جو اس دنیا کو امن کا گہوارہ دیکھنا چاہتی ہیں۔ وہ بڑی دل لگی سے اپنے علمی کام کو آگے بڑھاتے چلے جا رہے ہیں۔ اور اتنے زیادہ لوگوں کو مختلف فورمز پر وقت دیتے ہیں۔ حقیقت میں عاطف بٹ انتھک اور محنتی اور انسان دوست ہیں۔ اللہ عزوجل ہمیں ان کا ساتھ دیر تک نصیب فرمائے۔ آمین