اس میں تو کوئی شک نہیں کہ یہ سب عوام میں سے ہی ہیں لیکن کیا عوام انہیں منتخب بھی کرتی ہے؟؟؟
اس کے علاوہ اصل عوامی نمائیندہ وہ ہے جو عوام کے لیے کام بھی کرے صرف کمیشن اور اپنے زاتی پرچار کے لیے کچھ کام کروا دینے سے عوامی نمائندگی کا دعوٰی بیکار ہے ۔
کراچی میں کئی مہنیوں سے ڈبل سواری پر پابندی لگی ہوئی ہے لیکن کسی عوامی نمائندے نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی نہیں دی ۔ کیا موٹر سائیکل بھی وڈیروں کی سواری ہے ؟؟؟؟
مہنگائی نے روز بروز عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے کیا کسی "حقیقی" نمائندے نے اس پر کچھ کیا ۔
ٹارگٹ کلنگ میں ہمیشہ عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ مزدور پیشہ لوگوں کو مار دینا کیا حقیقی نمائندگی ہوتی ہے؟؟؟
نظامت بچانے یا گورنری بچانے کے لیے تو بڑے تند و تیز بیانات اور حکومت چھوڑنے کی دھمکی دی جاتی ہے کاش کے عوام کے لیے بھی کچھ کرتے ۔