حمد، محمد ﷺ ، احمد ﷺ، حامد، خالق کے شہکار، نبی ﷺ - اختر علی خان اختر چھتاروی

کاشفی

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
الھم صلی علی محمد وعلی آل محمد


نعت ِ رسول اللہﷺ

حمد، محمد ، احمد ، حامد، خالق کے شہکار، نبی
نورِ مجّسم، ہادیِ برحق، نبیوں کے سردار، نبی

صاحبِ کوثر، ساقیِ کوثر ، کوثر کے حقدار، نبی
رب کے دلبر ، شافعِ محشر ، مولانا، مختار، نبی

گلشن گلشن، اِن کی رنگت، پھولوں میں مہکار، نبی
رحمتِ حق میں، سر تک ڈوبے، رحمت کی بوچھار، نبی

گلشنِ جاں کے ، سروِ خراماں، جانِ جہان و جہانِ جاں
چشم زدن میں، رب کے مہماں، ایسے سبک رفتار، نبی

سارا قرآں، اِن کا سراپا، اِن کا سراپا، بے سایہ
اِن کی طاعت، حق کی طاعت، اللہ کا دیدار، نبی

گنبدِ خضرا، دل ہے اپنا، شہرِ مدینہ، اپنی جاں
اُمت اِن کے دل کی دھڑکن، اُمت کے غم خوار، نبی

انِ کے در پہ، دھونی رمادے، مکتی جسکی اِچھّا ہو
اختر، اُس کے بھاگ ہیں اُتّم ، جس کے ہوں دل دار، نبی

(اختر علی خان اختر چھتاروی)
 
Top