اقبال جہانگیر
محفلین
حملوں پر طالبان کی طاقت سے جواب دینے کی دھمکی
06 جون 2014 (12:14)
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریکِ طالبان نے حکومت کی جانب سے کارروائی پر طاقت سے جواب دینے کی دھمکی دیدی ہے ۔ نامعلوم مقام سے غیرملکی میڈیا سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے تحریک طالبان کے ایک سینیئر رہنما نے کہا کہ وہ اب بھی مذاکرات کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں،اگر حکومت سنجیدگی، اخلاص اور اختیار کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ہم اب بھی اس کے لیے تیار ہیں لیکن اب مزید حملوں کا جواب ہم بھی حملوں سے دیں گے۔واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بدھ کو ہونے والے دو حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی جن میں پاک افغان سرحد پر باجوڑ کے علاقے میں سکیورٹی چوکی پر حملہ اور ترنول راولپنڈی میں فوجیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ شامل ہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ فریقین جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔
http://dailypakistan.com.pk/peshawar/06-Jun-2014/109950