جاسم محمد
محفلین
وزیرقانون راجہ بشارت کی کال ریکارڈنگ،حنیف عباسی کی بیٹی کے تبادلے کاتنازعہ،ایم ایس بے نظیربھٹو ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر طارق نیازی کو بڑی سزا سنادی گئی
لاہور(این این آئی) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ثاقب ظفر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بے نظیربھٹو ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر طارق مسعود خان نیازی کو فرائض میں غفلت ثابت ہونے پر معطل کر دیا ہے۔گریڈ20 کے ڈاکٹر طارق مسعود خان نیازی کے خلاف پیڈا ایکٹ2006ء کے تحت کارروائی کے بعد فوری ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔گریڈ20 کی ڈاکٹر ثمینہ شاہین کو فوری طور پر بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا اضافی چارج سنبھالنے کی ہدایتکر دی گئی ہے۔نیز سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ثاقب ظفر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ ڈاکٹرسہیل انجم بٹ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ ڈاکٹر محمد رفیق کو بھی معطل کر دیاہے۔ گریڈ 19 کے ڈاکٹر محمد رفیق اور ڈاکٹر محمد سہیل انجم بٹ کی معطلی کے احکامات ہسپتالوں کے اچانک دورہ کے موقع پر جاری کئے گئے۔دونوں ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنڈنٹس کو صفائی ستھرائی کے غیرمناسب انتظامات اور مریضوں کے لئے خاطر خواہ طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث معطل کیا گیا۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے دونوں ہسپتالوں کے مختلف شعبوں کا دورہ کر کے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ثاقب ظفر نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات،فرائض میں غفلت اور مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس خوف خدا کے تحت ہسپتالوں میں مریضوں اور لواحقین کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر طارق نیازی نے وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کی ریکارڈنگ لیک کی تھی۔ کال لیک ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی صاحبزادی اریبہ عباسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اریبہ عباسی نے الزام عائد کیا تھا کہڈاکٹر طارق نیازی کی ان کے والد کے ساتھ دشمنی تھی جس کے باعث انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ حنیف عباسی کی صاحبزادی ڈاکٹر اریبہ عباسی جو کہ ہسپتال میں میڈیکل آفیسر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہی تھیں نے 14دسمبر کو سیکرٹری ہیلتھ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا تھا ڈاکٹر اریبہ عباسی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ طارق نیازی پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ طارق نیازی کے تحریک انصاف کے رہنماو?ں سے بھی روابط ہیں۔پی ٹی ا?ئی سے تعلقات کے بارےمیں ڈاکٹر طارق نیازی کئی بار اعتراف بھی کرچکے ہیں۔ ایسی صورت حال میں وہ اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتیں اور عہدے سے استعفا دے رہی ہیں۔ڈاکٹر اریبہ عباسی نے کہا کہ وہ 13 ستمبر 2017 ء کو بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں بطورمیڈیکل آفیسر تعینات ہوئیں۔ دو ماہ ایمرجنسی میں کام کرنے کے بعد انہیں پیتھالوجی ڈپارٹمنٹ میں تعینات کردیا گیا۔تین ماہ پیتھالوجی ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے کے بعد انھیں اسکن ڈپارٹمنٹ میں بھیج دیا گیا ، وہ اسکن ڈپارٹمنٹ میں انتہائی محنت اورلگن کے ساتھ کام کررہی تھیں کہ اچانک ایم ایس نے انھیں ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں تعینات کردیا۔ڈاکٹر اریبہ عباسی نے مزید کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ طارق نیازی انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں، ان کے ہوتے ہوئے وہ کام نہیں کرسکتیں۔ڈاکٹر اریبہ عباسی کااستعفیٰ سامنے ا?نے کے بعد تاثر پیدا ہونے لگا تھا کہ ڈاکٹر اریبہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ انہوں نے اپنے استعفیٰ میں بھی تفصیل سے اس کا ذکر کیا ہے۔ جس پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت جو کہخود بھی راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے پارٹی ساکھ کو نقصان پہنچنے سے بچانے کیلئے ایم ایس سے رابطہ کیا تھا۔ تاہم راجہ بشارت کی کال سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ شایدڈاکٹر اریبہ نے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنی من مرضی کے ڈیپارٹمنٹ میں تبادلے کی کوشش کی ہے جبکہ تحریک انصاف کے ذرائع کا بھی اس حوالے سے کہنا ہے کہ راجہ بشارت کی کال کے پس منظر صرف یہ تھا کہ کسی کو یہ نہیں لگنا چاہئے کہ سیاسی مخالفین کے اہل و عیال کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اپنی کال میں وزیر قانون نے ایم ایس سے کہا کہ ڈاکٹر اریبہ عباسیکو اسکن ڈپارٹمنٹ میں بھیج دیں ، تاہم ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی نے وزیر قانون پنجاب کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا۔وزیر قانون راجہ بشارت نے پوچھا کہ ا?پ انھیں اسکن ڈپارٹمنٹ میں کیوں نہیں بھیج سکتے؟ اس پر ڈاکٹر طارق نیازی نے کہا کہ پھر باقی بچیاں بھی کہیں گی کہ ہمیں بھی اسکن ڈپارٹمنٹ بھیج دیں۔ تو میں باقی بچیوں کو کیوں نہ بھیج دوں؟ آئی ایم سوری میں یہ نہیں کر سکتا۔اس پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے انھیں دھمکی دی کہ پھر آپ بھی کل اس اسپتال میں نہیں ہوں گے ، ایم ایس بے نظیر بھٹو اسپتال نے کہا کہ بے شک کہیں بھی بھجوا دیں لیکن ا?پ کی سفارش پر تبادلہ نہیں ہو سکتا۔ڈاکٹر طارق نیازی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی دھمکی آمیز ٹیلی فون کال کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بشارت راجہ کے بھائی بھی دو مرتبہ اس تبادلے کے لیے فون کر چکے ہیں
آخری تدوین: