حسان خان
لائبریرین
۱۹ جون یعنی گذشتہ جمعہ کو کوسووو کے شمالی حصے میں واقع اور البانوی-سرب نژادی جھڑپوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے شہر میتروویچا میں ترک حکومت نے بایرام پاشا عیسیٰ بیگ نامی مسجد کا افتتاح کیا ہے۔ اس مقام پر عثمانی دور میں ۱۵۳۰ء میں تعمیر ہونے والی مسجد واقع تھی، جو ۱۹۹۹ء میں سربستان اور کوسووو کے مابین ہونے والی جنگ میں تباہ و برباد ہو گئی تھی۔ اب اس مقام پر نئی مسجد ۲ ملین یورو کی لاگت سے سولہ مہینوں کی مدت میں دوبارہ تعمیر ہوئی ہے۔ اس مسجد کی پوری تعمیر حکومتِ ترکی کی جانب سے ہوئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں مقامی حکام کے علاوہ ترکی کے وزیرِ صحت محمد مؤذن اوغلو، وزیرِ دیانت محمد گورمز، اور کوسووو میں ترکی کے سفیرِ اعلیٰ سونگُل اوزان بھی شامل تھے۔ تقریب میں ترک صدر اور وزیرِ اعظم کے تبریکاتی پیغامات بھی پڑھے گئے۔ اس تقریب کی اور بعدازاں منعقد ہونے والی نمازِ جمعہ کی چند تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔
ویسے ضمناً بتاتا چلوں کہ ترکی زبان میں بایرام 'عید' کو کہا جاتا ہے۔ لہذا ترک زبانیں بولنے والے منطقوں میں اور ترک ثقافت سے شدید متاثرہ بلقانی ممالک میں 'عید' کے بجائے 'بایرام' کی مبارک باد دی جاتی ہیں۔ مغل بادشاہ ہمایوں کے دستِ راست اور اکبر کے اتالیق کا نام بھی 'بایرام خان' تھا۔
خبر کا ماخذ
(اصل ترکی زبان کی خبر کی محض تلخیص دی گئی ہے۔)
جاری ہے۔۔۔

آخری تدوین: