حکومتی کمیٹی تحلیل کرنے کا اصولی فیصلہ ، فوج کو فرنٹ پر آنا چاہئے ،میجر(ر)عامر

حسینی

محفلین
حکومتی کمیٹی تحلیل کرنے کا اصولی فیصلہ ، فوج کو فرنٹ پر آنا چاہئے ،میجر(ر)عامر
214276_92435232.B

اکوڑہ خٹک (دنیا نیوز)طالبان سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تحلیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔حکومتی کمیٹی طالبان کمیٹی سے الوداعی
ملاقات کے لیے اکوڑہ خٹک پہنچ گئی ہے جہاں دونوں کمیٹیوں میں اجلاس ایک بجے شروع ہو گا۔مذاکرات کے لئے نئی کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی گئی جس میں حکومت اور فوج کے نمائندے شامل ہوں گے۔حکومتی کمیٹی کے دو نمائندے عرفان صدیقی اور میجر ر عامر اکوڑہ خٹک پہنچ گئے ہیں جبکہ دو ارکان ابھی راستے میں ہیں۔ حکومتی اور طالبان کمیٹی کے اجلاس کے پیش نظر اکوڑہ خٹک میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے حکومتی کمیٹی کے رکن میجر ریٹائرڈ عامر نے حکومتی کمیٹی کے کردار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں آرمی آن بورڈ ہے۔انھوں نے کہا کہ طالبان میں افغان اور بھارتی مداخلت موجود ہے۔واضح رہے کہ حکومتی کمیٹی کے ارکان کو مقتدر اداروں کی کمانڈ سے ملاقات کا وقت نہیں دیا گیا جبکہ انہیں مناسب معلومات اور سہولیات بھی نہیں دی گئیں۔گذشتہ اجلاس میں دو ممبرز نے خود کمیٹی تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی۔
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/214276_1
 
افغان اور بھارتی مداخلت تو کب کی ثابت ہوچکی۔ بات یہ ہے کہ اس کا علاج کب ہوگا؟ اس کی روک تھام کیسے ہوگی؟
 
مداخلت جس کی بھی ہو۔۔ استعمال اپنے ہی لوگ ہو رہے ہیں۔۔۔ اللہ کرے ان کی عقل کبھی ٹھکانے آجائے۔
بات تو درست ہے لیکن بغیر مسلسل سپلائی کے کوئی بھی اتنے سال تک لڑ نہیں سکتا۔ لڑنے والے سینکڑوں یا ہزاروں میں ہیں سپلائی بند ہونے کے بعد آسانی سے قابو آجائیں گے۔
 

حسینی

محفلین
بات تو درست ہے لیکن بغیر مسلسل سپلائی کے کوئی بھی اتنے سال تک لڑ نہیں سکتا۔ لڑنے والے سینکڑوں یا ہزاروں میں ہیں سپلائی بند ہونے کے بعد آسانی سے قابو آجائیں گے۔

بے شک اسی لیے بعض لوگ ابھی یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان دہشت گردوں کی امداد جن ملکوں سے آتی ہے ان ملکوں سے بات کر کے ان کو اس بات پر راضی کرلینا چاہیے کہ بس بہت ہو گیا۔۔ اب ہمارے ملک میں مداخلت ختم کی جائے۔۔ اور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
 
Top