حکومت عمران خان کو تھکانا چاہتی ہے!

نایاب

لائبریرین
یہ تو بہت مبارک دن ہے
" بھوکا بنگالی " جو اپنی جان مار کر " پٹ سن " اگاتا تھا اور مغربی پاکستان کے سرمایہداروں کی تجوریاں بھرتے خود " سادہ چاول پر مچھلی " رکھ کھاتا تھا ۔
اس کے لیئے بلاشبہ " 16 دسمبر " بہت مبارک اور یادگار دن ہے ۔
اور ہم نے چونکہ " بھوکے بنگالی " سے جان چھڑائی سو قدرت نے ہمارے لیئے " 16 دسمبر " کو اک اذیت ناک دن بنا دیا ۔
اللہ خیر کرے بلوچستان کی ۔۔۔۔۔ آمین ۔۔
 
ابن رضا

لائبریرین
مطلب یہ طے ہے کہ اگر آپ عمران کے ساتھ نہیں
تو آپ نواز کے ساتھ ہیں ۔
واہ واہ #پی ٹی آئی لوجک
تو آپ کس کے ساتھ ہیں آپ خود وضاحت فرمادیجیے۔ آپ اگر یہ کہیں کہ آپ کسی کے ساتھ نہیں تو پھر یہ بے مثال اور کمال ہی جواب ہوگا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جی بالکل۔ شریف برادران اور زرداری خاندان تو جیسے دودھ کے دھلے فرشتے ہیں۔ حکومت انہی کے پاس رہنی چاہئے کہ امیر المؤمنین بننے کا خواب انہی کو تھا 13ویں اور 14ویں آئینی ترامیم کے بعد :)

ایک اور لایعنی مراسلہ :)

عمران خان کو بھی تو فری ہینڈ دیکر پچھتا رہی ہے۔ عدالت برائے انسداد دہشتگردی نے تو کئی ہفتے قبل جناب عمران خان کو اشتہاری قرار دیکر انکی گرافتاری کا مطالبہ کر رکھا ہے اور وارنٹ گرفتاری بھی حکومت کو بھیج دیئے ہیں جن پر آج تک عمل در آمد نہیں ہو سکے۔ آخر یہ حکومت عمران خان سے اتنا ڈرتی کیوں ہے؟ کیا بھاری مینڈیٹ چرانے کی وجہ سے ایسی صورتحال ہو گئی ہے :)

عمران خان تو بیچارا اب کہیں جاکر ناکام ہونا شروع ہوا ہے۔ یہ نااہل حکومت تو اسی دن ناکام ہو گئی تھی جب دھاندلی کے ذریعے حکومت میں آئی تھی :)
جس طرح آپ کا یہ خیال ہے کہ آپ کے لیڈر کی بے سروپا باتوں پر اعتراض کرنے والے نواز شریف یا زرداری کے حمایتی ہیں اور آپ اپنی طرف سے ایسا جواب دے کر ان کو لاجواب کر دیتے ہیں ایسی ہی ایک منطق پاکستان میں بسنے والے پاکستانیوں کی بهی ہے کہ جو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کسی اور معاشرے میں جا بسے ہوں انہیں پاکستانی عوام یا خواص کے بارے میں فتوے جاری کرنے کا کوئی حق نہیں.
 
فرحت کیانی

لائبریرین
http://herald.dawn.com/2014/11/05/personnel-grooming.html
یہاں سوچیں کہ اگر پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ نے کہیں جانا ہوتا اور مدرسے کے طلبہ یوں روڈ بند کردیتے تو پھر پنجاب پولیس کیا گُل کھلاتی راستے کھلوانے کے لیے ؟ ابھی بھی یہ کہتے ہیں کہ کے پی کے میں کیا تبدیلی آئی ہے۔ کم از کم پولیس کو وہاں اپنے اشاروں پر نچایا نہیں جا رہا۔
ابن رضا بھائی آپ کی شروع کی باتیں اپنی جگہ درست ہیں لیکن آخری جملے سے مجھے حال ہی پڑهے ایک آرٹیکل کا خیال آ گیا. ممکن ہو تو نومبر 2014ء میں Herald میں چھپنے والے آرٹیکل 'Personnel Grooming' پڑهیے گا. اس میں پی ٹی آئی کے ایک عہدیدار کی کہانی بهی شامل ہے جو شاید اس مضمون کو پڑھنے کے قابل ہونے کی ضمانت دے سکے.
 
arifkarim

معطل
جس طرح آپ کا یہ خیال ہے کہ آپ کے لیڈر کی بے سروپا باتوں پر اعتراض کرنے والے نواز شریف یا زرداری کے حمایتی ہیں اور آپ اپنی طرف سے ایسا جواب دے کر ان کو لاجواب کر دیتے ہیں ایسی ہی ایک منطق پاکستان میں بسنے والے پاکستانیوں کی بهی ہے کہ جو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کسی اور معاشرے میں جا بسے ہوں انہیں پاکستانی عوام یا خواص کے بارے میں فتوے جاری کرنے کا کوئی حق نہیں.

ملک چھوڑنے کا یہ مطلب کہاں سے آگیا کہ یہاں رہنے والوں سے ناطا ہی توڑ لیا جائے؟ یہ سچ ہے کہ ہم پاکستانی بیرون ممالک میں مقیم ہیں اور ہمارے ہی بھیجے ہوئے مال سے پاکستانی معیشت چل رہی ہے۔ اوپر سے یہ طعنے دینا کہ چونکہ ہم یہاں رہتے نہیں اسلئے ہمیں پاکستانی معاملات میں دخل اندازی کا کوئی حق نہیں، ایسا ہی جیسے پاکستان میں بیٹھ کر امریکی خارجہ پالیسی میں سے کیڑے نکالے جائیں اور جنکی وہاں بہتات ہے :)
http://www.dawn.com/news/1075799
 
واقعی؟؟؟؟
بہت احسان ہے ان 'پیسہ بھیجنے والوں کا' جن کے دم سے پاکستانی 'معیشت چل رہی ہے'. جو یہاں بیٹھے ہیں ان میں صرف پی ٹی آئی کے حمایتی ہیں جن کی وجہ سے پاکستان چل رہا ہے. جو ان کی مخالفت کرتے ہیں وہ چونکہ غدار بهی ہیں اور کرپٹ بهی اس لیے ان کی وجہ سے 'معیشت رکی ہوئی ہے'. اب اس معیشت کو ملک چھوڑ کر جانے والے خصوصاً وہ جو دوسرے ممالک کی شہریت لیے پورے خاندان سمیت وہاں رہ رہے ہیں ، چندہ دے کر نہ چلاتے تو ہمارا کیا بنتا.
ویسے مجھے آپ کا جواب پڑھ کر حیرت اس لیے بهی نہیں ہوئی کہ مجھے اندازہ تھا آپ تبصرے کو کیا سمجهیں گے اورجواب میں کیا لکھیں گے .
 
کیا اسمیں کوئی شک و شبہ باقی ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی جو ہر سال اپنے وطن عزیز کو ارب ہا ڈالرز بھجواتے ہیں کی اکثریت تحریک انصاف کیساتھ ہے؟ یہ دھرنے، جلسے اور اب پہیا جام کرنے کا خرچا ہم جیسے بیرون ملک میں مقیم پاکستانی نہیں دے رہے تو اور کون دے رہا ہے؟ :)
 
ٹیگ کرنے کا نوٹیفیکیشن کیوں نہیں ملتا۔۔۔۔۔۔ :sad:
ابن سعید اسکی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ :)
ٹیگ اگر مراسلہ ارسال کرتے ہوئے پہلی دفعہ میں ہی ٹھیک نہ ہوا ہو تو اس کی اطلاع نہیں ملتی، مثلاً بعد میں مراسلہ مدون کرنے کے بعد اس میں نام شامل یا درست کیا گیا ہو۔ :) :) :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کیا اسمیں کوئی شک و شبہ باقی ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی جو ہر سال اپنے وطن عزیز کو ارب ہا ڈالرز بھجواتے ہیں کی اکثریت تحریک انصاف کیساتھ ہے؟ یہ دھرنے، جلسے اور اب پہیا جام کرنے کا خرچا ہم جیسے بیرون ملک میں مقیم پاکستانی نہیں دے رہے تو اور کون دے رہا ہے؟ :)
کون سے ارب ہا ڈالرز؟ مبالغہ آرائی اچھی بات ہے لیکن اتنی بهی نہیں ہونی چاہئیے. دوسری بات کے لیے متفق ہوں. اس سے بڑا المیہ کیا ہو گا کہ اس وقت ملک میں پھیلی افراتفری اور عام لوگوں کی روزمرہ مشکلات کو بڑھاوا دینے میں ہمارے بیرون ملک 'بسے' 'دردمند' سابقہ ہموطن ہی بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں.
آپ اور آپ جیسے درد مند اپنے اس کارنامے پر فخر کیجیے اور مزید 'ارب ہا ڈالرز' اپنے لیڈران کو بھیجیے تا کہ ایک عام پاکستانی کی زندگی مزید مشکل ہو کیونکہ اس کا قصور یہ ہے کہ وہ ارب ہا کیا ایک 'ڈالر' بهی پاکستان کو نہیں دے رہا. اور اس بات پر بهی فخر کیجیے کہ آپ کے بھیجے خرچے کی وجہ سے ہی پاکستانی نوجوان اور بچے اس قدر نعستلیق زبان سیکھ رہے ہیں کہ آپ کے لیڈران کی طرح وہ بهی 'اوے' سے اپنی بات کا آغاز کرتے ہیں.
 
arifkarim

معطل
کون سے ارب ہا ڈالرز؟ مبالغہ آرائی اچھی بات ہے لیکن اتنی بهی نہیں ہونی چاہئیے.
کونسی مبالغہ آرائی؟

دوسری بات کے لیے متفق ہوں. اس سے بڑا المیہ کیا ہو گا کہ اس وقت ملک میں پھیلی افراتفری اور عام لوگوں کی روزمرہ مشکلات کو بڑھاوا دینے میں ہمارے بیرون ملک 'بسے' 'دردمند' سابقہ ہموطن ہی بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں.
یہ تو عام لوگوں کو دھاندلی اور الیکشن بےظابطگیاں قبول کرنے سے قبل سوچنا چاہئے تھا نا۔ ہو سکتا ہے انکے لئے سب ایسے ہی چلتا ہے اور چلتے رہنا چاہئے ٹھیک ہو البتہ عمران ایک کھرا انسان ہے۔ وہ تو تب تک نہیں رکے گا جبتک سابقہ الیکشن کا احتساب نہیں ہو جاتا۔ اگر یہ معمول کی دھاندلی کا احتساب 1977 کے الیکشن میں بھٹو صاحب کروا دیتے تو ملک کو مارشل لاء کا منہ نہ دیکھنا پڑتا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Pakistani_general_election,_1977

آپ اور آپ جیسے درد مند اپنے اس کارنامے پر فخر کیجیے اور مزید 'ارب ہا ڈالرز' اپنے لیڈران کو بھیجیے تا کہ ایک عام پاکستانی کی زندگی مزید مشکل ہو کیونکہ اس کا قصور یہ ہے کہ وہ ارب ہا کیا ایک 'ڈالر' بهی پاکستان کو نہیں دے رہا.
یہ ارب ہا ڈالر پاکستانی بینکوں میں جاتے ہیں اور آپکی معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔ جبکہ آپکے جعلی وزیر اعظم کا جعلی فائننس منسٹر حوالے کے ذریعے لوٹ مار کا پیسا ملک سے باہر بھجواتا ہے۔ اسکا پرانا افی ڈیویٹ دیکھ لیں اگر اثبوت درکار ہوں :)

اور اس بات پر بهی فخر کیجیے کہ آپ کے بھیجے خرچے کی وجہ سے ہی پاکستانی نوجوان اور بچے اس قدر نعستلیق زبان سیکھ رہے ہیں کہ آپ کے لیڈران کی طرح وہ بهی 'اوے' سے اپنی بات کا آغاز کرتے ہیں.
یعنی آپ یہ کہہ رہی ہیں کہ نوجوانوں پر انکے والدین کی تربیت کا کوئی اثر نہیں جو عمران خان کا اثر ہو چلا ہے؟ بدزبانی تو بھٹو، نواز اور زرداری بھی کرتے رہے ہیں :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کونسی مبالغہ آرائی؟

یہ تو عام لوگوں کو دھاندلی اور الیکشن بےظابطگیاں قبول کرنے سے قبل سوچنا چاہئے تھا نا۔ ہو سکتا ہے انکے لئے سب ایسے ہی چلتا ہے اور چلتے رہنا چاہئے ٹھیک ہو البتہ عمران ایک کھرا انسان ہے۔ وہ تو تب تک نہیں رکے گا جبتک سابقہ الیکشن کا احتساب نہیں ہو جاتا۔ اگر یہ معمول کی دھاندلی کا احتساب 1977 کے الیکشن میں بھٹو صاحب کروا دیتے تو ملک کو مارشل لاء کا منہ نہ دیکھنا پڑتا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Pakistani_general_election,_1977

یہ ارب ہا ڈالر پاکستانی بینکوں میں جاتے ہیں اور آپکی معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔ جبکہ آپکے جعلی وزیر اعظم کا جعلی فائننس منسٹر حوالے کے ذریعے لوٹ مار کا پیسا ملک سے باہر بھجواتا ہے۔ اسکا پرانا افی ڈیویٹ دیکھ لیں اگر اثبوت درکار ہوں :)

یعنی آپ یہ کہہ رہی ہیں کہ نوجوانوں پر انکے والدین کی تربیت کا کوئی اثر نہیں جو عمران خان کا اثر ہو چلا ہے؟ بدزبانی تو بھٹو، نواز اور زرداری بھی کرتے رہے ہیں :)

اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، جہانگیر ترین اور ابرار الحق جیسے 'ایماندار' حواریوں کے بیچ کھڑا 'کهرا' انسان. زبردست. ان میں سے کسی ایک کی بهی ہسٹری اگر غیر جانبدار ہو کر دیکھیں گے تو آپ کو یہ بهی اسی قطار میں کهڑے ملیں گے جس میں وہ سب ہیں جن کا ذکر آپ نے کیا. لیکن آپ انہیں کیوں دیکھیں گے بهلا.
ہمارے پڑوس میں ایک فیملی رہتی ہے. ان انکل نے اپنے بچوں کو نصیحت کی کہ جب کوئی آپ کی بات نہ سنے اور مانے تو بات بڑهانے کی بجائے السلام علیکم کہہ کر وہاں سے ہٹ جاؤ. اس دن کے بعد سے جب ان کی بیٹی اپنے چھوٹے بھائی کو پڑھنے یا کسی اور کام کے لیے بلاتی ہے تو وہ دور سے ہی السلام علیکم کہہ کر وہاں سے چلا جاتا ہے.
مجھے بهی ابھی وہ انکل اور ان کی نصیحت یاد آ گئی. اس لیے 'السلام علیکم'.
 
Top