حکومت عمران خان کو تھکانا چاہتی ہے!

فرحت کیانی

لائبریرین
شاید 'اساں تے جاناں بلو دے گھر' کی طرف اشارہ کیا ہو۔ یہ ابرار کی غیر ایمانداری کا جیتا جاگتا اثبوت ہے :)
آپ کا قصور نہیں یہ پی ٹی آئی کا روایتی انداز ہے کہ جس کے بارے میں جو جی میں اندازہ لگایا اور پهر پورے یقین سے اس کو آگے پھیلا دیا.
 
فرحت کیانی

لائبریرین

شاید آپ کو ابرار الحق کے انکم ٹیکس نادہندگی کا علم نہیں ہے. 2012ء میں بهی فیڈرل بیورو آف ریونیو نے اس بارے میں تفصیلات جاری کی تھیں اور اس سال بهی یہی حالات ہیں.
اور میرے نزدیک ایک ٹیکس چور بهی اتنا ہی کرپٹ ہے جتنا قومی خزانے کو لوٹنے والے امراء و وزراء.

وہ ہماری ٹریڈیشن ہے ۔ اور اس بندہ کا جہاں تک مجھے پتہ کوئی داغ نہیں نظر آتا بلکہ ہماری ثقافت کی شاعری کی وجہ سے میں تو اسے پیر بزرگ سمجھتا ہوں اور بہت عزّت کرتا ہوں۔
واقعی ٹیکس ادا نہ کرنا ہماری روایات میں شامل ہو چکا ہے.
جہاں تک ثقافتی شاعری وغیرہ کا تعلق ہے تو اس کی بنا پر پیر و بزرگ ضرور مانیے لیکن یہ شاعری یا گانے کسی کو بهی اخلاقی و قومی ذمہ داریاں پوری کرنے سے مبرا ہونے کا سرٹیفیکیٹ نہیں دیتے.
گوگل آپ کو پیر ابرارالحق کے عرفان و کمال کے بہتیرے ثبوت فراہم کر دے گا.
 
arifkarim

معطل
اور میرے نزدیک ایک ٹیکس چور بهی اتنا ہی کرپٹ ہے جتنا قومی خزانے کو لوٹنے والے امراء و وزراء.
70 فیصد سے زائد ارکان قومی اسمبلی ٹیکس چور ہے جن کی ظاہر ہے اکثریت نون لیگ سے ہے۔ واقعی نونیت ایک مذہب بن چکا ہے :)

گوگل آپ کو پیر ابرارالحق کے عرفان و کمال کے بہتیرے ثبوت فراہم کر دے گا.
جو قومی اثاثوں کی لوٹ مار سے دولت اکٹھی کرے، اپنے اثاثے بیرون ممالک منتقل کر دے وہ آپکے نزدیک پیر اور ولی۔ اور جو اپنی محنت سے گلوکاری و فنکاری کر کے مال جمع کرے وہ لٹیرا کہ اسنے ٹیکس نہیں دیا۔ جب پورے پاکستان میں صرف 2 فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں تو اسکا مطلب بہت سے انصافین ٹیکس نہیں دیتے۔ اسی لئے ایک قومی سطح پر ٹیکس جبراً اکٹھے کرنے کا نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ نہ کہ تحریک انصاف کے ان اراکین پر نکتہ چینی کرنے کے جو ٹیکس ادا نہیں کرتے۔
 
arifkarim
کیا ایک عام صحتمند انسان اس طرح کے دعویٰ اور باتیں کر سکتا ہے ؟
حیرت ہے آپ کپتان کو ایک عام صحت مند انسان آدمی سمجھتے ہیں؟
خبردار- کپتان ایک عام آدمی نہیں ہے۔ کیا آپ نے سنا نہیں کہ شیر کی مرضی چاہے وہ انڈہ دے یا بچہ دے کیونکہ وہ جنگل کا بادشاہ ہے۔ کپتان بھی اپنے کھلاڑیوں کے دلوں کا بادشاہ ہے :p
 
arifkarim

معطل
حیرت ہے آپ کپتان کو ایک عام صحت مند انسان آدمی سمجھتے ہیں؟
ایک صحت مند انسان ہی ورلڈ کپ جیت سکتا ہے۔ 70 انواع اقسام کے کھابے روزانہ کھانے والا شخص نہیں جو کرکٹ، گلوکاری، کاروبار ہر کام میں ناکام ہونے کے بعد ضیاء الحق کے تلوے چاٹ کر پنجاب کا فائننس منسٹر، پھر وزیر اعلیٰ اور پھر آئی ایس آئی سے پیسے لیکر ملک کا وزیر اعظم بن گیا۔ :p
خبردار- کپتان ایک عام آدمی نہیں ہے۔ کیا آپ نے سنا نہیں کہ شیر کی مرضی چاہے وہ انڈہ دے یا بچہ دے کیونکہ وہ جنگل کا بادشاہ ہے۔ کپتان بھی اپنے کھلاڑیوں کے دلوں کا بادشاہ ہے
اور نواز شریف پچھلے 30 سال سے لوگوں کے اعصاب پر سوار ہے۔ فی الحال سوائے پٹواریوں کے کسی کے دل میں اپنی جگہ نہیں بنا پایا وہ :ROFLMAO:
 
arifkarim

معطل
جب بقول آپ کے وہ نام نہاد ہے تو پھر جو مرضی کرے۔۔۔ :winking:
اگر واقعی اکثریتی ووٹ لیکر آتا تو اپنی ذمہ داری پر جو چاہے کرتا۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ عوام نے اسکو "اکثریتی" ووٹ ارب ہا روپے لاگت کے میٹروز، موٹر ویز وغیرہ بنانے کیلئے دئے تھے؟ :)
 
اگر واقعی اکثریتی ووٹ لیکر آتا تو اپنی ذمہ داری پر جو چاہے کرتا۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ عوام نے اسکو "اکثریتی" ووٹ ارب ہا روپے لاگت کے میٹروز، موٹر ویز وغیرہ بنانے کیلئے دئے تھے؟ :)
تو وہ آیا ہے نا۔۔۔۔ اکثریتی ووٹ لیکر ۔پورے ڈیڈھ کروڑ ووٹ
 
arifkarim

معطل
تو وہ آیا ہے نا۔۔۔۔ اکثریتی ووٹ لیکر ۔پورے ڈیڈھ کروڑ ووٹ
جی یہی تو پوچھ رہا ہوں کہ کیا ڈیڑھ کروڑ پاکستانیوں نے نون لیگ کو ووٹ مزید میٹروز، موٹر ویز اور نندی پور جیسے مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والے عجائب گھر بنانے کیلئے دئے تھے؟ :)
 
جی یہی تو پوچھ رہا ہوں کہ کیا ڈیڑھ کروڑ پاکستانیوں نے نون لیگ کو ووٹ مزید میٹروز، موٹر ویز اور نندی پور جیسے مہنگی ترین بجلی پیدا کرنے والے عجائب گھر بنانے کیلئے دئے تھے؟ :)
یہ سب ان کے انتخابی وعدوں اورمنشور کا حصہ ہوں گے، تبھی بنا رہے نا
 
arifkarim

معطل
یہ سب ان کے انتخابی وعدوں اورمنشور کا حصہ ہوں گے، تبھی بنا رہے نا
6 ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ، زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا ہوا سرمایہ واپس لانے جیسے وعدوں کا ابھی تک کچھ پتا نہیں :) فی الحال عوام پنجاب پولیس کی گوڈ گورننس سے مستفید ہو رہی ہے :)
 
6 ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ، زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا ہوا سرمایہ واپس لانے جیسے وعدوں کا ابھی تک کچھ پتا نہیں :) فی الحال عوام پنجاب پولیس کی گوڈ گورننس سے مستفید ہو رہی ہے :)
سارے وعدے کب وفا ہوتے ہیں ؟
ہم انسان اپنے آپ سے کیے ہوئے وعدے بھی پورے نہیں کر پاتے، یہ تو پھر سیاسی مخلوق ہیں ۔
 
Top