حکومت عمران خان کو تھکانا چاہتی ہے!

arifkarim

معطل
1417324188_%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA%20%D8%B9%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86%20%D8%AE%D8%A7%D9%86%20%DA%A9%D9%88%20%D8%AA%DA%BE%DA%A9%D8%A7%D9%86%D8%A7%20%DA%86%D8%A7%DB%81%D8%AA%DB%8C%20%DB%81%DB%92.jpg

قیصرانی ایچ اے خان لئیق احمد ناصر علی مرزا نایاب کاشفی حسینی انیس الرحمن محمود احمد غزنوی زرقا مفتی صائمہ شاہ عبدالقیوم چوہدری عباس اعوان محمداحمد ابن رضا عمار ابن ضیا منقب سید سید ذیشان اوشو امجد میانداد محمد خلیل الرحمٰن خالد محمود چوہدری
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جب ہر کوئی خود ساختہ تجزیہ نگار و ماہر سیاسیات بن جائے تو ایسی ایسی نادر روزگار تھیوریاں معرض وجود میں آتی ہیں کہ پڑھنے و سننے والے عش عش کر اٹھتے ہیں.
اللہ تعالیٰ سے پاکستانی عوام کو ہدایت اور اچھے برے کی تفریق کرنے کی توفیق عطا کرنے کی دعا ہے. جب تب ہم پاکستانی دو بروں میں سے نسبتاً کم برے کو بہترین سمجھنے کی روش اپنائے رکھیں گے یہی ڈرامہ ہر کچھ عرصے بعد دہرایا جائے گا.
جھوٹوں کے ساتھ کھڑے ہو کر سچائی کا پرچار اور بے ایمانوں کے جلو میں آ کر ایمانداری کے نعرے لگانے والے کبھی نہیں تھکتے. یہ عمل یونہی جاری و ساری رہے گا.
 
نایاب

لائبریرین
حکومت عمران کو نہیں بلکہ عمران حکومت کو بھگا بھگا کر پانی پلا پلا کر تھکا رہا ہے ۔
16 دسمبر تک اک " نادیدہ خوف " تلوار بنا لٹکا دیا ہے عمران نے ملک بند کرنے کا اعلان کر کے ۔۔۔۔
مولانا فضل الرحمان نے ملک گیر ہڑتال کرکے موٹر وے بند کر کے اک " ٹریلر " دکھا دیا ہے ۔
حکومت بیچاری مولانا صاحب کو " فری ہینڈ " دے کر اب ہر سمت اندھا دھند بھاگنے پہ مجبور ہوگئی ۔
اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے ۔ ہم عوام تو دوسروں کے سدھار میں مصروف یہ بھول چکے کہ دوسرے ہمیں سدھارنے میں مصروف ہیں ۔
اک اکیلا " چنا " کیا بھاڑ جھونکے گا ۔۔۔ مستقبل قریب میں سب سامنے آجائے گا ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
ابن رضا

لائبریرین
حکومت کے ناعاقبت اندیش نو رتن و مفاد پرست حامیان اس زعم میں ہیں کہ پاور شو وہ کر رہے ہیں حقیقتِ حال اس کے برعکس ہے۔ دھرنے نے مردہ تحریکِ انصاف کو زندہ کیا ۔ جسے پلان اے کہا جاتا ہے اور ناکام کہا جاتا ہے۔ اسی دھرنے سےجلسوں کے پلان بی نے جنم لیا جسے عقل کے اندھے ناکامی سے تعبیر فرماتے ہیں کہ اس نے تحریک انصاف کے ورکرز کو ہر شہر میں موبلائز کیا متحرک کیا جو کہ تحریکِ انصاف کا ایک کاری وار تھا تاکہ سب کو پلان سی کے لیے عملی طور پر تیار کیا جاسکے۔ پھر اب پلان سی کو ناکام کہنے والے دراصل لاشعوری طور پر عمران کی مخالفتی تشہیر کے پروپیگنڈے سے عمران کا ہی فائدہ کر رہے ہیں۔
 
میرے پاکستانیوں
توجہ فرمائیں ۔
16دسمبر کو پاکستان بند ہونے کے بعد
20 دسمبرکو برصغیر
24 دسمبر کو ایشیا
30 دسمبر کو دنیا بند کر دی جائے گی۔
اور
3 جنوری کو پلان E پیش کیا جائے گا
اور وہ تمام نونی جو اس خوش فہمی میں ہیں کہ پلان Z کے بعد ABC ختم ہو جائے گی ،وہ ذرا ایم ایس ایکسل دیکھیں۔
پلان Z کے بعدZA کی نئی سیریز شروع کی جائے گی۔:grin::D:grin::D:grin::D:grin:
 
arifkarim

معطل
جھوٹوں کے ساتھ کھڑے ہو کر سچائی کا پرچار اور بے ایمانوں کے جلو میں آ کر ایمانداری کے نعرے لگانے والے کبھی نہیں تھکتے. یہ عمل یونہی جاری و ساری رہے گا.
جی بالکل۔ شریف برادران اور زرداری خاندان تو جیسے دودھ کے دھلے فرشتے ہیں۔ حکومت انہی کے پاس رہنی چاہئے کہ امیر المؤمنین بننے کا خواب انہی کو تھا 13ویں اور 14ویں آئینی ترامیم کے بعد :)

ایک اور پارپیگنڈہ پر مبنی کالم :p
ایک اور لایعنی مراسلہ :)

حکومت بیچاری مولانا صاحب کو " فری ہینڈ " دے کر اب ہر سمت اندھا دھند بھاگنے پہ مجبور ہوگئی ۔
عمران خان کو بھی تو فری ہینڈ دیکر پچھتا رہی ہے۔ عدالت برائے انسداد دہشتگردی نے تو کئی ہفتے قبل جناب عمران خان کو اشتہاری قرار دیکر انکی گرافتاری کا مطالبہ کر رکھا ہے اور وارنٹ گرفتاری بھی حکومت کو بھیج دیئے ہیں جن پر آج تک عمل در آمد نہیں ہو سکے۔ آخر یہ حکومت عمران خان سے اتنا ڈرتی کیوں ہے؟ کیا بھاری مینڈیٹ چرانے کی وجہ سے ایسی صورتحال ہو گئی ہے :)

پھر اب پلان سی کو ناکام کہنے والے دراصل لاشعوری طور پر عمران کی مخالفتی تشہیر کے پروپیگنڈے سے عمران کا ہی فائدہ کر رہے ہیں۔
عمران خان تو بیچارا اب کہیں جاکر ناکام ہونا شروع ہوا ہے۔ یہ نااہل حکومت تو اسی دن ناکام ہو گئی تھی جب دھاندلی کے ذریعے حکومت میں آئی تھی :)
 
نایاب

لائبریرین
عمران خان کو بھی تو فری ہینڈ دیکر پچھتا رہی ہے۔
ابھی تو " بینڈ ہینڈز " پر یہ حال ہے کہ سوتے جاگتے " عمران " کا بھوت ستاتا ہے ۔
یہ کہاں کا فری ہینڈ کہ " 15 یا 20 یا 22 " ہزار " بچوں اور خواتین " کے لیئے " 50 " ہزار " سیکیورٹی پرسن " تعینات کیئے جاتے ہیں ۔
کنٹینرز کو گننا تو بے وقوفی ہوگی ۔ کیونکہ ملک پاکستان اک عرصہ سے " کنٹینر ملک " بنا چلا آ رہا ہے ۔
عمران خان کی 30 نومبر کی کال کو ناکام بنانے کے لیئے " مولانا محترم " کو یہ فری ہینڈ دیا گیا تھا کہ آپ ان تمام جگہوں پر موٹروے اور جی ٹی روڈ بلاک کر دیں ۔
جہاں سے گزر یہ " انصافین " دھرنے تک پہنچ سکیں ۔ اور " مولانا محترم " کے اشارے پر "مدرسوں " طلبا نے بخوبی اپنا کردار ادا کیا ۔
انصافین کو داد دینا لازم کہ انہوں نے مولانا محترم کے اشاروں پہ ہونے والی تمام " شر انگیز حرکات " سے صرف نظر کیا ۔
اور دوسرے راستوں سے اپنے دھرنے کے مقام تک پہنچ گئے ۔

یہاں سوچیں کہ اگر پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ نے کہیں جانا ہوتا اور مدرسے کے طلبہ یوں روڈ بند کردیتے تو پھر پنجاب پولیس کیا گُل کھلاتی راستے کھلوانے کے لیے ؟ ابھی بھی یہ کہتے ہیں کہ کے پی کے میں کیا تبدیلی آئی ہے۔ کم از کم پولیس کو وہاں اپنے اشاروں پر نچایا نہیں جا رہا۔
 
کیا خیبرپختونخواہ کی پولیس ڈنڈا بردار نہیں؟
 
نایاب

لائبریرین
یہاں سوچیں کہ اگر پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ نے کہیں جانا ہوتا اور مدرسے کے طلبہ یوں روڈ بند کردیتے تو پھر پنجاب پولیس کیا گُل کھلاتی راستے کھلوانے کے لیے ؟ ابھی بھی یہ کہتے ہیں کہ کے پی کے میں کیا تبدیلی آئی ہے۔ کم از کم پولیس کو وہاں اپنے اشاروں پر نچایا نہیں جا رہا۔
" گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے ۔۔ چلے بھی " جاؤ " کہ گلشن کا کاروبار چلے " یہ گاتی اور شرلیاں پٹاخے چلاتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پنجاب پولیس جرائم پیشہ گروہ کا دوسرا نام بن چکی ہے ۔
اس کا سدھار ناممکن نہیں تو انتہائی مشکل ضرور ہے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
Top