حکومت نے اہم منصوبوں کیلئے74 ارب روپے جاری کردئیے،احسن اقبال
اسلام آباد…وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت منصوبہ بندی وترقی نے کراچی لاہور موٹر وے ، اسلام آباد ۔مری۔ مظفرآباد ریلوے لائن بچھانے سمیت توانائی کے منصوبوں کیلئے 74ارب روپے جاری کر دیئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کی جلد تعمیر کیلئے آئندہ بجٹ میں بھی اطمینان بخش رقم رکھیں گے۔ وزارت منصوبہ بندی وترقی کی طرف سے جاری ہونے والے وفاقی وزیر منصوبہ بند ی و ترقی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کیلئے 14ارب روپے، کراچی لاہور موٹروے کیلئے زمین خریداری کیلئے ساڑھے 25ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے کی زمین خریداری کیلئے ساڑھے 10ارب روپے، اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کیلئے 16ارب روپے اور گوادر فری زون منصوبے کیلئے 6ارب روپے جاری کیے اور اسلام آباد مری مظفر آباد ریلوے منصوبے کیلئے 2ارب روپے جاری کیے ہیں۔