حکومت نے سولر پینل پر بھی ٹیکس لگا دیا

الف نظامی

لائبریرین
اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ کا حل سولر بجلی کے ذریعے نکال لیں گے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے کیونکہ حکومت نے اس شعبے پر اس قدر بھاری ٹیکس لگادیاہے کہ شمسی توانائی کا خواب دیکھنے والوں کیلئے اب یہ صرف ایک خواب ہی رہ جائے گا۔شمسی توانائی کےلئے استعمال ہونے والے سولر پینل اور دیگر آلات کی درآمد پر لگنے والا ٹیکس 5یا 10فیصد نہیں بلکہ 32.5فیصد ہے ، اتنے بھاری ٹیکس کے بعد شمسی توانائی آلات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ یقینی ہے۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھاری ٹیکس کی وجہ سے شمسی توانائی کے آلات کے60سے 70فیصدکنٹینر کراچی بندرگاہ پر پھنس گئے ہیں ۔ گرمی کے موسم میں ان آلات کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوتاہے مگر کنٹینروں کے پھنسنے کی وجہ سے نہ صرف تاجروں کو کاروباری نقصان ہورہاہے بلکہ بندرگاہ کے بھاری اخراجات بھی برداشت کرنا پڑرہے ہیں ۔ کسی بھی شعبے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ حکومت اس کے لیے درآمدی سہولتیں فراہم کرے لیکن شمسی توانائی کے شعبے میں اس بڑے ٹیکس کے بعد پاکستان میں پاکستان میں اس شعبے کا مستقبل بھی تاریک نظرآرہاہے ۔

اپڈیٹ:-
یہ خبردرست نہیں کہ حکومت نے سولر پینلز پر ٹیکس لگایا ہے۔
ایف بی آر ذرائع نے اس بات کی تردید کر دی ہے۔
No new duties imposed on import of solar panels: FBR
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
حکومت کے اقدامات سے اس بات کا تعیّن کیا جا سکتا ہے کہ ان کی سمت کیا ہے اور عوام دوستی کے دعوے حقیقی ہیں یا نہیں۔
 
ذیشان رسول

محفلین
حکومت کے اقدامات سے اس بات کا تعیّن کیا جا سکتا ہے کہ ان کی سمت کیا ہے اور عوام دوستی کے دعوے حقیقی ہیں یا نہیں۔
بے نظیر بھٹو اتنے ارب ڈالر پاکستان سے لوٹ کر لے گئی اور زرداری کہتا ہے زندہ ہے
وہ واقعی ہی زندہ ہے لیکن دوزخ میں زندہ ہے ۔
اور ابھی بھی کئی اتنے شخصیت پرست ہیں کہ جی پیپیپی کو ووٹ دینا چاہیے ۔
سرکسی شیروں نے لوٹ کے رکھ دیا پھر بھی عوام ساتھ ہے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب ایک نیک جذبے سے آنی کی کوکشش کی کہ ملک کی خدمت کروں لیکن ہم نے رسپونس ہی نہیں دیا۔
ہم ہیں ہی اسی قابل کہ ان حکمرانوں سے لٹتے رہیں اور گلے کرتے رہیں جب تک ہم اپنی قوم میں یہ شعور پیدا نہ کرسکیں گے ۔اس وقت تک ہماری قسمت نہیں بدل سکتی
ادھر احتجاج کرتے ہیں کہ دو دن کیا بجلی پوری پھر بیٹھ گئے بڑے بڑے معاملے ہماری قوم سادگی سے بھلا دیتی ہے۔اب سیاستدان بھی جان چکے ہیں کہ اس قوم کو فراڈ لگانا بہت آسان ہے ۔
سولر پینلز تو کیا ان کا بس چلے تو یہ ہمارے جینے پر بھی ٹیکس لگا دیں۔
 
محمد سعد

محفلین
یا شیخ! یہ کیا چکر ہے؟ میں نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو سے کسٹمز ٹیرف کی فہرست نکالی۔
کسٹمز ٹیرف کا صفحہ
جس کے مطابق تازہ ترین دستاویز ٹیرف کا پانچواں شیڈیول ہے۔
پی ڈی ایف فائل کا براہ راست ربط
دستاویز کی پراپرٹیز
Created: Mon 21 Jul 2014 10:31:48 AM PKT
Modified: Mon 21 Jul 2014 10:36:14 AM PKT
تمام ظاہری آثار سے یہی فہرست تازہ ترین لگ رہی ہے۔ لیکن اس میں شمسی توانائی سے متعلق تقریباً تمام چیزوں کا ٹیکس صفر فیصد لکھا ہوا ہے۔
مجھے تو اس خبر کی صحت پر اچھا خاصا شک ہے۔ o_O
 
ذیشان رسول

محفلین
سب کے سیاستدان میں ان سے کوئی ہمدردی نہیں رکھتا
جو ہمارے ملک کو لوٹیں میں تو ان کے بھلے کی دعا نہیں کر سکتا
 
سید ذیشان

محفلین
یا شیخ! یہ کیا چکر ہے؟ میں نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو سے کسٹمز ٹیرف کی فہرست نکالی۔
کسٹمز ٹیرف کا صفحہ
جس کے مطابق تازہ ترین دستاویز ٹیرف کا پانچواں شیڈیول ہے۔
پی ڈی ایف فائل کا براہ راست ربط
دستاویز کی پراپرٹیز
Created: Mon 21 Jul 2014 10:31:48 AM PKT
Modified: Mon 21 Jul 2014 10:36:14 AM PKT
تمام ظاہری آثار سے یہی فہرست تازہ ترین لگ رہی ہے۔ لیکن اس میں شمسی توانائی سے متعلق تقریباً تمام چیزوں کا ٹیکس صفر فیصد لکھا ہوا ہے۔
مجھے تو اس خبر کی صحت پر اچھا خاصا شک ہے۔ o_O

ڈان اخبار میں بھی یہی خبر چھپی ہے۔

http://www.dawn.com/news/1121324/taxes-on-solar-panels-say-bye-to-cheap-electricity

واقعی میں حکومت کا یہ فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ انرجی کے اس بحران میں سولر پینلز پر سبسڈی دینی چاہیے نہ کہ الٹا ٹیکس لگا دینا چاہیے وہ بھی اتنا زیادہ۔ یا تو پاکستان سولر انرجی مصنوعات میں خود کفیل ہو، تب تو ایسا اقدام لوکل انڈسٹری کے لئے بہتر ہو سکتا ہے، لیکن یہاں تو ایسا بھی کچھ نہیں۔
 
فنانس ایکٹ 2014 کا یہ صفحہ ملا ہے۔
فنانس ایکٹ 2014
یہاں موجود تازہ ترین فائل 26 جون 2014 کی ہے۔
پی ڈی ایف فائل
سکین شدہ صورت میں ہونے کے سبب مطلوبہ حصے تلاش کرنا مشکل ہے۔ ایک جگہ تو شمسی مصنوعات کا ذکر صفحہ 216 (فائل میں صفحہ 119) پر ملا ہے، جو کہ زیادہ تر وہی صفر فیصد والا ریٹ ہے۔ اگر کسی اور جگہ اس کا "اپڈیٹ" منسلک ہو تو وہ میں ڈھونڈ نہیں پایا۔
کیا یہ ابھی تک خیال ہی ہے یا قانونی حیثیت اختیار کر چکا ہے؟ اگر لاگو ہو چکا ہے تو اس کی نقل کہاں سے مل سکتی ہے؟
 
arshadmm

محفلین
اس سے تو یہ پتہ چلتا ہے کہ ارادی طور پر کوششیں اس بات کی کی جا رہی ہیں کہ ملک اندھیروں میں ہی ڈوبا رہے۔۔۔
 
محمد سعد

محفلین
شکریہ محمد سعد
یہ خبر واقعی غلط ہے کہ حکومت نے سولر پینلز پر ٹیکس لگایا ہے۔
ایف بی آر ذرائع نے اس بات کی تردید کر دی ہے۔
No new duties imposed on import of solar panels: FBR
سوچنے کی بات ہے کہ ہم کیسے غیر ذمہ دار لوگوں پر منحصر ہو گئے ہیں اپنی دنیا کی خبر رکھنے کے لیے۔ جو لوگ قومی سطح کے بڑے بڑے اخبارات میں خبر لگانے سے پہلے اس کی تصدیق کے بنیادی ترین تقاضے بھی پورے نہیں کرتے۔ :mad3:
 
خبر کی تصدیق کے بنیادی تقاضے:)
ہوسکتا ہے "میڈیا اینڈ ماس کمیونیکیشن" کے نصاب میں یہ موضوع موجود ہو۔
 
Top