جاسم محمد
محفلین
حکومت نے ملک میں آئی پی ایل میچز دکھانے پر پابندی لگادی
ویب ڈیسک منگل 2 اپريل 2019
بھارت نے پی ایس ایل کےدرمیان جان بوجھ کرکشیدگی پیدا کی اورپی ایس ایل کی نشریات کو بھارت میں بند کیا گیا،وزیر اطلاعات
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ملک میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، 4 گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں 19 نکاتی ایجنڈا زیرغور آیا، ایجنڈے میں آئی پی ایل میچز دکھانے پر پابندی اور غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ سے ڈویژن کے قیام کی منظوری شامل تھی۔
اجلاس میں کابینہ نے پاکستان میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے، اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کھیلوں اور فن ثقافت کو سیاست سے دور رکھا جاتا ہے لیکن بھارت نے اس کے برعکس پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں فن کا مظاہرہ کرنے پر پابندی عائد کی، پاکستان سپر لیگ کے عین درمیان میں جان بوجھ کر پاک بھارت کشیدگی پیدا کی گئی اور پاکستان سپر لیگ کی نشریات کو بھارت میں بند کیا گیا، اب وفاقی کابینہ نے پاکستان میں انڈین پریمیئر لیگ کی نشریات پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے فوجی کیپ پہن کرمیچ کھیلا، بھارت کا اس رویے پر پوری دنیا میں مذاق اڑایا گیا۔
دوسری جانب کابینہ نے وزارت پیٹرولیم کے ماتحت اداروں کے بورڈز کی تشکیل نو اور فاٹا کے ترقیاتی بجٹ کی خیبرپختونخوا حکومت کو منتقلی کی بھی منظوری دے دی، اجلاس میں وفاقی کابینہ نیپرا کی جانب سے ٹیرف مقرر کرنے کے فیصلے کی منظوری سمیت بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکرٹری کی تقرری پر بھی غور ہوا، جب کہ اجلاس میں غربت مٹاؤ اور سوشل پروٹیکشن کی وزارت کے قیام کی بھی منظوری دی گئی، نئی وزارت شماریات ڈویژن کی جگہ کام کرے گی، اور شماریات ڈویژن کو وزارت منصوبہ بندی کے ماتحت کرنے کی منظوری دی گئی ہے