حکومت کا تحریک انصاف کو14 اگست پر لانگ مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ

حکومت کا تحریک انصاف کو14 اگست پر لانگ مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(طارق بٹ) حکومت نے تحریک انصاف کو 14 اگست پر لانگ مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ نوازحکومت نے تحریک انصاف کو 14 اگست پر اسلام آباد میں ملین سونامی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ حکومت اجازت کے سوال پر پی ٹی آئی کو احتجاج کا موقع نہیں دینا چاہتی۔ کابینہ کے ایک سینئر رکن کابینہ نے نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پر بتایا کہ سینئر حکومتی رہنماعمران خان کی تحریک سے کسی بھی سیاسی نقصان کو روکنے کےلیے سخت بیانات کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اعلیٰ سطح پر تحریک انصاف کو پرامن ملین مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ کشیدگی میں کمی کا بہترین طریقہ ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ احتجاج کو روکنے کےلیے طاقت کے استعمال کو یکسر مسترد کردیا گیا ، تاہم تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی نہیں بنے رہیں گے۔ 17 جون کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد حکومت احتجاج کرنےوالے ہجوم سے نمٹنے میں غیر معمولی طور پر محتاط ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اب تک تحریک انصاف کے ا حتجاج پرتشدد نہیں رہے اور ایسا کوئی موقع نہیں آیا جب اس کے کارکنان نے پرتشدد کارروائیوں کی راہ اختیار کی ہو، ہمیں یقین ہے کہ تحریک انصاف اپنی عدم تشدد کی پالیسی جاری رکھےگی۔ حکومتی نمائندے ملین مارچ کی تفصیلات طے کرنے کےلیے تحریک انصاف سے رابطے میں رہیںگے تاکہ انتظامیہ اپنے طور پر انتظامات اور شرکا کے تحفظ کے اقدامات کرنے کےلیے پوری طرح باخبر رہے ۔ یوم آزادی کے موقع پر خون بہانے کے عزائم رکھنے والے افراد کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
 

ساجد

محفلین
یہ موقع پرست سیاست ہے۔
یہاں تو دین کے نام لیواؤں کو انقلاب کے نام پر پاپردہ خواتین کو سڑکوں پر لاتے ہوئے شرم نہیں آتی۔
بس دیکھتے جائیں کہ کون کیا ہے اور کیا کر رہا ہے ۔ بہر حال یہ بھی اسی ٹوٹی پھوٹی جمہورہت کی برکت ہے کہ چہروں سے مصنوعی نقاب ہٹ رہے ہیں ۔
 
بس دیکھتے جائیں کہ کون کیا ہے اور کیا کر رہا ہے ۔ بہر حال یہ بھی اسی ٹوٹی پھوٹی جمہورہت کی برکت ہے کہ چہروں سے مصنوعی نقاب ہٹ رہے ہیں ۔
درست فرمایا "ٹوٹی پھوٹی جمہوریت" جہاں حکومت اداروں کو ہدایت دینے کی بجائے ان سے خوفزدہ ہو وہ جمہوریت یقیناً ٹوٹی پھوٹی ہے۔
 
Top