حکومت کا ترکی میں کان کنوں کی ہلاکت پر سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

الف نظامی

لائبریرین
حکومت نے ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے مزدوروں کی ہلاکت پر ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے مزدوروں کی ہلاکت پر اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کو تعزیتی خط لکھا جس میں واقعے پرافسوس اور ہمدردی کا اظہارکیا، اعلامیے کے مطابق ترکی میں پیش آنے والے سانحے پر ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا اور اس موقع پر قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔

وزیراعظم نوازشریف نے خط میں اپنے ترک ہم منصب طیب اردوان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہے اور متاثرین کی کسی بھی قسم کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونےوالے مزدوروں کی تعداد 250 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ سیکڑوں کان کنوں کے اب بھی کان میں پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
 
arifkarim

معطل

اگر اَردوگان میں ذرا سی بھی قومی غیرت باقی ہے تو فوراً سے بھی پہلے جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کی طرح مستعفی ہو جائے۔ لیکن وہ ڈھیٹ اور بے حس ہے۔ نہیں ہوگا۔
 
صرف علی

محفلین
کیوں کے یہ ایشیا ء ہے بھائی یہاں کوئی ایسا نہیں کرتا آپ خواب دیکھنا چھوڑ دے
 
زیک

مسافر

کوریا ایشیا سے کب نکل گیا؟
 
Top