جاسمن
لائبریرین
400 مندروں کی تعمیر اور عبادت کے لئے سرکاری اخراجات ۔
( ذرا سی بات ۔۔ محمد عاصم حفیظ )
14-11-2019
حکومت 400 مندر تعمیر کرے گی ۔۔ اس منصوبے کا تخمینہ 1100 ارب روپے تک لگایا گیا ہے کیونکہ پرانے مندروں کو اصلی حالت میں لانے کےلئے لئے بھاری اخراجات درکار ہوں گے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس کا باقاعدہ اعلان کرتارپور کی تقریب میں کیا ۔
کرتارپور 842 ایکٹر پر دنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ ہے کیونکہ مزید 800 ایکٹر سے زائد زمین خرید کر گوردوارے میں شامل کی گئی ہے ۔ یہاں فی ایکڑ قیمت چالیس سے پچاس لاکھ ہے ۔ کوریڈور کی تعمیر پر اربوں کے اخراجات اور ان آٹھ سو ایکڑوں کی خریداری کا تخمینہ آپ خود لگا لیں ۔ اب 1100 ارب کے منصوبے سے چار سو مندر تعمیر ہوں گے ۔۔
اقلیتوں کے لیے عبادت کے حق سے کوئی بھی انکاری نہیں۔ یہ حق انہیں ملنا چاہیے ۔ مسلمان فراخدلی سے یہ حق تسلیم کرتے ہیں ۔ ہمیں کسی اقلیت سے کوئی مسئلہ نہیں ۔ ان کے حقوق کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے ۔ ہم تنگ دل نہیں ۔
لیکن اس جذباتی ماحول میں صرف اتنی گزارش ہے کہ اس ملک کے کروڑوں باسیوں کا کیا کوئی بھی حق نہیں ؟؟ سیالکوٹ میں اربوں کے اخراجات سے جو مندر بحال کیا گیا اس میں عبادت کے لئے ایک بھی ہندو موجود نہیں ہے
مہنگائی اور بے روزگاری کو خود حکومت تسلیم کرتی یے لیکن اس کے لئے چند اربوں کا بھی کوئی منصوبہ نہیں ؟؟
لیکن سوال صرف یہ ہے کہ کیا ملکی معاشی حالت زار اتنے بھاری اخراجات کی اجازت دیتی ہے ؟؟
ہسپتالوں کی نجکاری کی جا رہی ہے ۔۔ وزیر صحت کہتے ہیں کہ غریبوں کا مفت علاج نہیں کر سکتے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں آپریشنز کی بھاری فیسیں لگا دی گئیں ہیں
یونیورسٹیوں کے فنڈز ختم کر دئیے گئے ۔ طلبہ و طالبات کے لیے ہائیر ایجوکیشن کی سکالرشپس ختم ہو چکی ہیں
کینسر اور کئی بیماریوں کی مفت ادویات کے پروگرامز ختم ہو چکے ہیں کیونکہ بجٹ نہیں ہے ۔۔
نابینا اور معذور افراد تنخواہیں نہ ملنے پر ۔ خواتین ٹیچرز بھی کئی ماہ سے تنخواہیں بند ہونے پر سراپہ احتجاج ہیں ۔ حکومت کا سادہ سا موقف ہے کہ فنڈز نہیں ہیں
وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے جو قرضہ سکیم شروع کی ہے یعنی ایسے پیسے جو واپس کئے جائیں گے اس پر بھی بھاری شرح سود عائد کی گئی ہے
بجلی و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ماہ بڑھائی جا رہی ہیں کہ ملکی خزانہ خالی ہے
سوال اس لبرل و سیکولر طبقے اور فواد چوہدری جیسوں سے بھی ہے کہ انہیں روئیت ہلال کمیٹی کے سالانہ 40 لاکھ اخراجات بہت دکھ پہنچاتے تھے ۔ اس بارے کیا خیال ہے ؟؟
حج و عمرے کے اخراجات ڈبل کرتے ہوئے دلیل دی گئی کہ حکومت عبادت کے لئے سرکاری سبسٹڈی نہیں دے سکتی لیکن یہاں تو سینکڑوں ارب خرچ کئے جا رہے ہیں۔۔
اگر سکھوں ہندؤوں کی مذہبی عقیدت کی خاطر اربوں روپے خرچ ہو سکتے ہیں تو کیا کوئی مسلمان مکہ مدینہ جانے کی سہولت بھی مانگ سکتا ہے یا اس کی اجازت نہیں ؟؟ یا اس کےلئے مذہب تبدیل کرنا لازمی شرط ہے ؟؟
کیا عبادت کا حق اور اپنے مقدس مذہبی مقامات کو دیکھنے کی تمنا صرف ہندو و سکھوں کے دلوں میں ہی ہے کوئی مسلمان یہ خواہش نہیں رکھ سکتا ۔حکومت ان کےلئے کوئی ایک بھی سہولت کیوں متعارف نہیں کراتی بلکہ حج عمرے اور زیارات کے اخراجات مسلسل بڑھائے جا رہے ہیں
کمال تو یہ بھی ہے کہ اربوں کے اخراجات کرکے جو مندر بحال کئے جا رہے ہیں وہاں عبادت کرنے کے لیے کوئی ہندو دستیاب ہی نہیں ۔ اب کیا حکومت عبادت کے لئے پنڈت اور جوگی سادھو بھی سرکاری خرچ پر لائے گی ؟؟ اس سے تو کہیں بہتر ہے کہ اقلیتوں کو ہی صحت تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے یہ اربوں خرچ ہوں اور اگر حکومت کو ترس آ جائے تو کچھ رقم مسلمانوں پر بھی خرچ کر دے جو کہ غربت و مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔
سیکولر و لبرل طبقہ جو کہ حج و قربانی ۔ رمضان المبارک اور مساجد جو کہ لوگ مکمل طور پر اپنے ذاتی پیسوں سے سرانجام دیتے ہیں اس پر بڑی جذباتی کہانیاں گھڑتا ہے ۔ غریب بچوں کی تصاویر ساتھ لگائی جاتی ہیں لیکن اس سینکڑوں ارب کے سرکاری خرچے پر چپ سادھے بیٹھا ہے ۔ کیونکہ یہ خرچہ اسلامی عبادت گاہوں پر یا مسلمانوں کے لیے نہیں ہو رہا اور یہی ان کے چپ ہونے کی وجہ ہے۔
یقین مانیں اقلیتوں کےلئے مذہبی آزادی ۔ عبادت کی سہولیات اور ان کے حقوق کا خیال رکھنے پر نہ تو کسی کو اعتراض ہے اور نہ ہی کوئی مخالف ۔۔ کیونکہ بہت سے ممالک میں خود مسلمان بھی تو اقلیت ہیں ۔ لیکن جب ایک طرف خالی خزانے کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہو ۔ مہنگائی بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہو۔ عوامی سہولیات چھینی جا رہی ہوں کہ فنڈز نہیں ہیں ۔
وہیں سینکڑوں ارب کے ایسے منصوبے بنائے اور مکمل بھی ہو رہے ہوں تو پھر سوال تو اٹھیں گے ؟
جہاں زندگی کی بنیادی ضروریات ختم ہو رہی ہوں وہاں پر ایسے شاہانہ منصوبے شروع کر دئیے جائیں ۔
دوسری جانب جب حکومت "مسلمان عبادت" کو ایک مکمل پرائیوٹ مسئلہ قرار دیتی ہے کبھی سرکار نے کسی مسجد مدرسے کی تعمیر میں حصہ نہیں ڈالا بلکہ بادشاہی مسجد اور مزارات بات سے سے سالانہ اربوں روپے روپے کی آمدن ہوتی ہے اسی طرح اوقاف کی زمینیں و جائیدادیں حکومت کی بڑی آمدن کا ذریعہ ہیں ۔
ہمارے ہاں تو شاید لوگ یہ بھی نہیں جانتے کہ انڈونیشیا ملائیشیا جیسے کئی ممالک میں ہر شہری کو شادی سے پہلے حج عمرہ کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
اقلیتی عبادت کو کسی حد تک سپورٹ کرنا تو سمجھ آتا ہے لیکن سینکڑوں ارب کے اخراجات کی دلیل کیا ہو گی ؟؟
مانا کے ملک میں اس وقت کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے ایک مخصوص جذباتی فضا بنائی گئی ہے لیکن سوال تو بنتا ہے کہ جب مسلمان عبادت عوامی ضرورت و مسائل کے لیے کوئی چھوٹا سا خرچہ بھی نہیں ہوسکتا کیونکہ خزانہ خالی ہے تو اقلیتی عبادت کے لیے سینکڑوں ارب خرچ کرنے کی آخر کیا وجہ ہے؟؟
کچھ لوگ اسے عالمی تعلقات اور ملکی تاثر کے ساتھ جوڑ رہے ہیں لیکن عرض صرف یہ ہے کہ اگر دنیا مذہبی رواداری کی بنیاد پر اچھے تاثر پر چل رہی ہوتی تو آج عرب ممالک مسئلہ کشمیر پر بھارت کیساتھ نہ کھڑے ہوتے ؟ یہ سب خوابوں کی باتیں ہیں جن کو حقیقت بننے کے لیے ایک عمر چاہیے ۔ یہ ہو گا پھر یہ ہوگا پھر ایسے ہو جائے گا ۔۔ یہ سب سوچنے کی باتیں ہیں صرف اتنا یاد رکھیں کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتارپور کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔ کرتارپور کی بات اس جذباتی ماحول میں نہیں ہو سکتی کیونکہ ابھی سب ایک دھن پر سوار ہیں ۔ ایسا ماحول بنایا جاتا ہے اگر کسی کو سمجھنا ہو تو ڈیم فنڈز۔ پانی کے خاتمے اور اس دوران چلنے والی میڈیا مہم ۔ اشتہارات ۔ سیمینارز اور بیانات کو یاد کر لے ۔ اب یہ مسئلہ البتہ حل ہو چکا ۔
حقیقت یہی ہے کہ دنیا مضبوط معیشت اور معاشی تعلقات کی بناد پر چلتی ہے ۔ ہمیں بھی اسی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ترلے منتوں سے ترس تو کھا سکتے ہیں لیکن تعلقات نہیں بنتے ۔
ذرا سی بات - محمد عاصم حفیظ - Daleel.Pk