حکیم اللہ محسودگروپ نے امجد صابری کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی

Latif Usman

محفلین
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف قوال اور ثنا خوان امجد صابری کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حکیم اللہ محسود گروپ نے قبول کر لی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘کے مطابق حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان قاری سیف اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امجد صابری کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔
http://dailypakistan.com.pk/karachi/22-Jun-2016/402391
 

Latif Usman

محفلین
امجد صابری کا قتل کوئی معمولی واقعہ نہیں کہ جس کو وقت کی دھول سے چھپادیا جائے بلکہ یہ ایسا سانحہ ہے کہ جس نے قوم کو کسی اہم فیصلہ کرنے کی پوزیشن پر لاکر کھڑاکردیا۔ اس سانحہ نے پوری قوم کویکجا کردیا ہے تو ایسے طرز عمل سے اجتناب ضروری کیا جائے جس سے مزید سانحات جنم نہ لیں کیونکہ ملک اس قبل بہت سے نقصانات کا بوجھ اپنے ناتواں کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ کسی اصول یا قانون کو مانتے ہیں یعنی دہشت گرد صرف اور صرف دہشت گرد ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انتہا پسندی کی لہر ملک کے ہر محلہ اور ہر گلی کی سطح تک پہنچ چکی ہے ۔ لہٰذا شدت پسندی کی کیفیت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔
 
Top