حکیم صاحب! مجھے قطعی طور پر معلوم نہ تھا کہ آپ اردو محفل پر موجود ہیں۔ میں اردو سیارہ کی وساطت سے محض آپ کے بلاگ کا چکر لگایا کرتا تھا لیکن جب یہ محسوس کیا کہ آپ کے بلاگ پر زیادہ تر مضامین بی بی سی اردو کی نقل ہوتے ہیں تو یہ سوچ کر چکر لگانا چھوڑ دیا کہ "سانوں کی"۔
آج میں فورم کا طب و صحت کا زمرہ دیکھتے ہوئے اس کوٹ کردہ عبارت پر پہنچا تو احساس ہوا کہ اب یہ معاملہ سانوں کی سے آگے بڑھ گیا ہے لہذا اخلاقی طور پر اس بات کی وضاحت آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ کے بلاگ اور بی بی سی اردو میں کیا تعلق ہے؟
ثبوت کے طور پر صرف دو مضامین کے ربط دے رہا ہوں
موٹاپا سے وٹامن ڈی کی کمی ہو سکتی ہے
بی بی سی اردو
بلاگ حکیم خالد
’28 فیصد طالبات ایچ آئی وی کا شکار‘
بی بی سی اردو
بلاگ حکیم خالد