حیدرآبادی (دکنی) ڈبل کا میٹھا
اجزاء :
ڈبل روٹی ۔۔۔۔ 12 تا 15 پیس ( اطراف کے کونے نکال دیں ، تکون شکل میں کاٹ لیں اور آدھ گھنٹے کے لئے دھوپ میں سکھائیں)۔
(یاد رہے کہ ڈبل روٹی سے مراد میٹھے کی ڈبل روٹی ہے ، عام والی ڈبل روٹی نہیں جو سینڈوچ وغیرہ بنانے کے کام آتی ہے۔ دونوں اقسام میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے۔ اگر میٹھے والی ڈبل روٹی دستیاب نہ ہو تو عام ڈبل روٹی بھی استعمال میں لائی جا سکتی ہے)۔
اصلی گھی ۔۔۔۔۔ 1 کیلو
شکر۔۔۔ حسب ذائقہ ۔
بادام ۔۔۔ 50 گرام
کاجو ۔۔۔۔ 50 گرام
( بادام اور کاجو کو دو تین گھنٹے کے لئے بھگو کر ان کی آدھی تعداد کو پیس لیں اور باقی آدھی مقدار کو باریک کاٹ لیں )
الائچی ۔۔۔۔ 10 سے 12 عدد (باریک پیس لیا جائے)
دودھ ۔۔۔۔۔۔ 2 کپ ( چاہیں تو کنڈینزملک کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے )
کھوا ۔۔۔۔ 100 گرام
زعفران ۔۔۔۔ تھوڑا سا
زعفرانی رنگ ۔۔۔ ایک دو چٹکی ۔۔
ترکیب :
1۔ سب سے پہلے شکر میں پا نی ڈال کر شیرہ بنا لیں اور پھر اسے ٹھنڈا کر لیں ۔۔
2۔ بریڈ کے ٹکڑوں کو گھی میں اچھی طرح براؤن فرائی کریں مگر جلانے سے پرہیز کریں۔
3 ۔ اب کھلے منہ والے برتن میں دودھ ، زعفران اور زعفرانی رنگ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ،اب اس میں بریڈ کے پیسس یوں ارینج کریں کہ ایک پیس دوسرے پیس کے اوپر نہ آئے اسی لئے برتن تھوڑا چوڑا اور کھلا ہوا استعمال کرنا چاہیئے ۔
4۔ اب ان اجزاء کو دو تین منٹ کے لئے پکائیں۔ پھر اس میں شیرہ (جو پہلے ہی ٹھنڈا کیا ہوا ہے) ، کھوا اور پسے ہوئے ڈرائی فروٹس مع الائچی ڈال دیں۔ ان سب کو پانچ منٹ تیز آنچ پر پکائیں دھیان رکھیں کے نیچے داغ نہ لگنے پائے اور چمچ بھی احتیاط سے ہلائیں تاکہ بریڈ اپنی اصلی حالت میں رہ سکے۔
پھر اس کے بعد مزید پانچ منٹ مدھم آنچ پر رکھ دیں ۔
5۔ ٹھنڈا ہونے پرکسی برتن میں نکال کر باریک کاٹے ہوئے ڈرائی فروٹس ڈال دیں اور چاندی کا ورق لگا دیں ۔
نوٹ ۔
اس ترکیب میں صرف بادام اور کاجو کا استعمال لکھا گیا ہے جبکہ حسب خواہش تمام اقسام کی ڈرائی فروٹس کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔