حیرت انگیز خبر- فلسطینیوں نے اسرائیلی ایف سولہ مار گرایا

arifkarim

معطل
ویکی پیڈیا پر شاید یہ بھی درج ہوگا کہ وہ قرونِ وسطی کا دور تھا جہاں انسانیت نے اتنے مدارج طے نہیں کیے تھے، جتنے اب کر چکی ہے۔ پچھلے ادوار میں یہ باتیں نہ صرف قابلِ قبول بلکہ نا گزیر سمجھی جاتی تھیں۔ لیکن صیہونی ریاست کوئی قرونِ وسطی کی ریاست نہیں، بلکہ آج اقوامِ متحدہ کے دور کی غاضب ریاست ہے۔ اس لیے اس کے جواز میں آپ منگولوں یا ترکوں کی سامراجی حکومتوں کو نہیں پیش کر سکتے۔
صیہونی ریاست کا فیصلہ سابق برطانوی فلسطینی مینڈیٹ کے اختتام پر فلسطینی عربوں اور یہودیوں کے مابین سمجھوتہ نہ ہونے کے باعث اقوام متحدہ میں دھکیل دیا گیا جس نے باقی ماندہ مینڈیٹ عرب اردن کو نکال کر مزید دو حصوں یعنی ایک صیہونی اور دوسرا فلسطینی عربی حصے میں تقسیم کر دیا۔ بے شک یہ تقسیم صیہونیوں کیلئے تکلیف دہ تھی لیکن انہوں نے حالات کے تحت اس فیصلہ کو تسلیم کیا لیکن عرب لیگ نے نہ مانا اور اس صیہونی ریاست کو اسکی تخلیق سے قبل ہی بذریعہ جنگ ختم کرنے کی کوشش میں جنگ ہار کر وہ علاقے بھی گنوا بیٹھے جو اقوام متحدہ نے فلسطینی عربیوں کی اکثریت کی وجہ سے عرب ریاست میں شامل کئے تھے:
http://en.wikipedia.org/wiki/United_Nations_Partition_Plan_for_Palestine
 
طالوت

محفلین
کسی معاملے پر رائے دیتے ہوئے کم از کم ہم میں اتنی اخلاقی جرات ضرور ہونی چاہیے کہ اپنی رائے کے عوامل و اسباب بھی بیان کر سکیں ۔ بہرحال ماسوائے افسوس ! کے اور کیا کہا جا سکتا ہے۔
(اوپری جملہ کسی کے لئے مخصوص نہیں ، جو چاہے "انجوائے" کر سکتا ہے)

مجھے غزہ سے محض اتنی انسیت ہے کہ وہ بے آسرا مگر غیرت مند لوگوں کا گھر ہے ، اور اس غیرت کی قیمت وہ اپنی نسلوں سے چکا رہے ہیں۔ وہ دستار جبے والے منافق نہیں نہ انھوں نے اپنی عزت نفس کا سودا کیا ، اور انسان ہونے کی رسم جیسی وہ نبھاتے آئے ہیں ، ہم بطور قوم اس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
 
ساجد

سو فیصد متفق ۔
جہاں ہم بطور قوم فلسطینی معاملے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں وہیں Wikipediaکے اثرات سے قیاس کر سکتے ہیں کہ میڈیا کیا کچھ کر سکتا ہے۔ اور اسی میڈیا میں ہم پچھلی صفوں میں کھڑے ہیں۔
 
وکی پیڈیا انسائکلوپیڈیا ہے جسکی ایک ایک سطر بغیر کسی ٹھوس حوالہ کے پیش کرنا منع ہے۔ یہ کوئی میڈیا نہیں ہے کہ بغیر حوالوں کے کہانی بنا کر شائع کر دی اور 50 فیصد نے کہا کہ ٹھیک ہے اور باقی 50 نے کہا کہ نہیں ہے۔
 
Top