کاشفی
محفلین
خاتم انبیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
(میر مہدی مجروح)
خاتم انبیا رسول اللہ
نائب کبریا رسول اللہ
روئے انور دکھا رسول اللہ
سارے جھگڑے چکا رسول اللہ
جس تجلی سے غش ہوئے موسیٰ
ہے اُسی کی ضیا رسول اللہ
خود محمد ہے مشتق محمود
کیا ہے نامِ خدا رسول اللہ
حق کو پیدائش دوعالم سے
تھا فقط مدعا رسول اللہ
ہوگیا دو جہاں میں بیٹرا پار
صدق سے جب کہا رسول اللہ
دل ہے مشتاق جنتِ دنیا
اپنا روضہ دکھا رسول اللہ
یاں کسے ہے مجال گستاخی
ہے حبیب خدا رسول اللہ
خود خدا جس پہ بھیجتا ہے درود
وہ ہے صل علیٰ رسول اللہ
کیوں نہ عالم میں نور دیں چمکے
ہادی اور آپ سا رسول اللہ
مہر ملتا ہے روشنی کے لئے
آپ کی خاکِ پا رسول اللہ
نہ ہوا ہے نہ ہوگا عالم میں
آپ سا کوئی یا رسول اللہ
حکمِ ایزد سے ہر مسلماں کے
جاں سے برتر ہو یا رسول اللہ
رہے مجروح خستہ پہ دایم
نگہء لطف یا رسول اللہ
(میر مہدی مجروح)
خاتم انبیا رسول اللہ
نائب کبریا رسول اللہ
روئے انور دکھا رسول اللہ
سارے جھگڑے چکا رسول اللہ
جس تجلی سے غش ہوئے موسیٰ
ہے اُسی کی ضیا رسول اللہ
خود محمد ہے مشتق محمود
کیا ہے نامِ خدا رسول اللہ
حق کو پیدائش دوعالم سے
تھا فقط مدعا رسول اللہ
ہوگیا دو جہاں میں بیٹرا پار
صدق سے جب کہا رسول اللہ
دل ہے مشتاق جنتِ دنیا
اپنا روضہ دکھا رسول اللہ
یاں کسے ہے مجال گستاخی
ہے حبیب خدا رسول اللہ
خود خدا جس پہ بھیجتا ہے درود
وہ ہے صل علیٰ رسول اللہ
کیوں نہ عالم میں نور دیں چمکے
ہادی اور آپ سا رسول اللہ
مہر ملتا ہے روشنی کے لئے
آپ کی خاکِ پا رسول اللہ
نہ ہوا ہے نہ ہوگا عالم میں
آپ سا کوئی یا رسول اللہ
حکمِ ایزد سے ہر مسلماں کے
جاں سے برتر ہو یا رسول اللہ
رہے مجروح خستہ پہ دایم
نگہء لطف یا رسول اللہ