اسلم رضا غوری
لائبریرین
اردو زبان کی مہک اردو کے باغ "اردو محفل" میں کھینچ لائ۔ مابدولت کو ا"سلم رضا غوری" کہتے ہیں،اردو ادب کے دوستوں کی بدولت اس قابل ہوئے کہ اردو کی کچھ خدمت کر سکیں،لہذا 1996ء میں بچوں کی ادبی رسالے ماہنامہ " معمار جہاں " میں بطور نائب مدیر لوگوں سے متعارف ہوا، اس کے ساتھ ہی ملتان کی ایک دبی تنظیم " ساغر صدیقی انٹرنیشنل رائٹرزکونسل " کا کراچی کا صدر بعد میں مرکزی رابط سیکٹریری مقرا ہوا،ان کے ماہنامہ " ساغر میگزین" کا مدیر مقرر ہوا، اس وقت ہم دسویں جماعت کے طالب علم تھے،اور آج بھی ہم اپنی اس ٹیم کے ساتھ اردو کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، ابھی اتنے ہی تعارف پر آپ تمام محفل کے دوست واحباب کو سلام و دعا کے سے اجازت چاہتا ہوں،