خالق کا کیسا یہ کرم ہو گیا ہے --- برائے اصلاح

شام

محفلین
بحر کا نام ---- مستفعلن مستفعلن فاعلاتن
خالق کا کیسا یہ کرم ہو گیا ہے​
جو تھا عدو میرا، صنم ہو گیا ہے​
یہ راز جانے کون، محفل ہے ان کی​
اور ذکر میرا دم بہ دم ہو گیا ہے​
جانے کیا دیکھا رند نے مے میں اس شب​
سر میکدے میں اس کا خم ہو گیا ہے​
اب جس کا جی چاہے وہ خود پڑھ لے ہم کو​
ماتھے پہ یاں سب کچھ رقم ہو گیا ہے​
اب چھوڑ کر اس شہر کو، چل کہیں اور​
یاں تو بہت رنج و الم ہو گیا ہے​
پو چھا جو میں نے، را ت گز ری کہاں ہے​
بو لے وہ ہنس کے، بے شرم ہو گیا ہے​
 
بھائی شام
عروض کی باریکیاں تو اہلِ عروض جانیں( گو نام ہمارا خلیل نحوی کے نام پر خلیل ہی ہے لیکن ۔۔۔۔;) )۔ ہماری صلاح چند شعروں پر ضرور ملاحظہ فرمائیے

یہ خالق کا کیسا کرم ہو گیا ہے
جو میرا عدو تھا، صنم ہو گیا ہے
کوئی راز جانے ، یہ محفل ہے ان کی
مرا ذکر یاں دم بہ دم ہو گیا ہے
جانے کیا دیکھا رند نے مے میں اس شب​
سر میکدے میں اس کا خم ہو گیا ہے​
اب جس کا جی چاہے وہ خود پڑھ لے ہم کو​
ماتھے پہ یاں سب کچھ رقم ہو گیا ہے​
اب چھوڑ کر اس شہر کو، چل کہیں اور​
یاں تو بہت رنج و الم ہو گیا ہے​
جو پو چھا تھا میں نے، کہاںرا ت گز ری
تو ہنس کر کہا، بے شرم ہو گیا ہے ( بے شرم اگرچہ وزن میں بے شَرَم آرہا ہے جو غلط ہی ہے)
 
الف عین

لائبریرین
اس بحر سے میں واقف نہیں۔ محمد وارث اس پر روشنی ڈالیں۔
ویسے بآسانی اسے فعولن فعولن میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جس سے یہ رواں ہو سکتی ہے
یہخالق کا کیسا کرم ہو گیا (ہے)
عدوتھا جو میرا، صنم ہو گیا (ہے)
 
دائرہ منعکسہ سے بحر بدیل ہے۔ مس تفع لن مس تفع لن فاعلاتن
ٹھیک ہے۔ استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں کے یہ بحر عروضی حجتوں کو تمام کرتی ہے۔ اپنی بحر نکالنے سے تو بہتر ہے۔ اور تمام اشعار وزن میں بھی ہیں۔ اصلاح کا کام اہلِ سخن بہتر جانیں۔ میں تو طفلِ مکتب ہوں ابھی۔
 
تب تو سوائے بے شرم کے اور کچھ اصلاح کی ضرورت نہیں۔
لیکن میرا ذاتی کیال یہی ہے کہ غیر معروف بحروں سے بچنا بہتر ہے۔ شاعر کے لئے بھی، اور قارئین کے لئے بھی۔ قارئین کو نا موزوں لگنے کی تکلیف ہو، اور شاعر تقطیع کرنے کی کوشش میں مفہوم پر توجہ مرکوز نہ کر سکے۔
 
آپ کا مشورہ ہی درست ہے محترم استاد.
بہر حال مذکورہ بحر یعنی بحر بدیل کیونکہ ایک پورے دائرے سے حاصل شدہ بحر ہے تو اس کے استعمال پر تو کسی صورت اعتراض کرنا بے جا کہلا سکتا ہے.
اب یہ شاعر کی صوابدید اور صلاحیت پر ہے کے وہ کس حد تک اس میں کمال پیدا کر سکتا ہے.
یہ بات بھی قابل تسلیم ہے کے اس وزن کا استعمال شام نے بہت خوبصورت انداز میں کیا ہے کے کہیں سے ایسا نہیں لگ رہا کہ زبردستی موزوں کیا ہو غزل کو.
اس دائرے یعنی منعکسہ کا بیان بحرالفصاحت سے لیکر عروض تمام بڑی چھوٹی مستند کتب میں موجود ہے.
اب فیصلہ شاعر کی صلاحیت پر ہے کے وہ اسے استعمال کرے یا نہیں.
خود میں اسے استعمال نہیں کر پاؤنگا اگر مجھے کہا جائے تو. لیکن شام کا استعمال مجھے کافی پسند آیا. :)
 
شکریہ استاد محترم ، بے شرم والا شعر نکال ہی دیتا ہوں اور باقی غزل بقول آپ کے تو ٹھیک ہی ہے
آپ کا مشورہ ہی درست ہے محترم استاد.
بہر حال مذکورہ بحر یعنی بحر بدیل کیونکہ ایک پورے دائرے سے حاصل شدہ بحر ہے تو اس کے استعمال پر تو کسی صورت اعتراض کرنا بے جا کہلا سکتا ہے.
اب یہ شاعر کی صوابدید اور صلاحیت پر ہے کے وہ کس حد تک اس میں کمال پیدا کر سکتا ہے.
یہ بات بھی قابل تسلیم ہے کے اس وزن کا استعمال شام نے بہت خوبصورت انداز میں کیا ہے کے کہیں سے ایسا نہیں لگ رہا کہ زبردستی موزوں کیا ہو غزل کو.
اس دائرے یعنی منعکسہ کا بیان بحرالفصاحت سے لیکر عروض تمام بڑی چھوٹی مستند کتب میں موجود ہے.
اب فیصلہ شاعر کی صلاحیت پر ہے کے وہ اسے استعمال کرے یا نہیں.
خود میں اسے استعمال نہیں کر پاؤنگا اگر مجھے کہا جائے تو. لیکن شام کا استعمال مجھے کافی پسند آیا. :)
شکریہ مزمل بھائی

اور چونکہ استاد محترم اور آپ کی نظر میں غزل ٹھیک ہے تو اسے اسی بحر میں چھوڑے دیتا ہوں
 
Top