وی بلیٹن میں پوسٹ کے لے آؤٹ کے دو سٹائل ہیں۔ جو اس وقت محفل فورم میں استعمال ہو رہا ہے ، یعنی ممبر انفارمیشن دائیں جانب دکھانے والا، اسے legacy پوسٹ بٹ کہتے ہیں۔ دوسرا سٹائل صرف پوسٹ بٹ کہلاتا ہے۔ اس میں ممبر انفارمیشن پوسٹ کے اوپر دکھائی جاتی ہے۔ اسے فورم کے Desfault Fixed سٹائل میں دیکھا جا سکتا ہے۔ فورم میں شامل کیے جانے والے مختلف موڈ ممبر انفارمیشن میں کوئی نہ کوئی آئٹم شامل کر دیتے ہیں۔ نئی پوسٹ بٹ میں اس کی وجہ پوسٹس میں فاصلہ بڑھتا جاتا ہے اگرچہ ٹیمپلیٹس میں کچھ ردو بدل سے اس کا حل ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ بہرحال اس کا آسان حل یہی ہے کہ legacy پوسٹ بٹ استعمال کی جائے۔