خاموش کامیڈی کے بادشاہ مسڑ بین نے اسلام قبول کر لیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسینی

محفلین
خاموش کامیڈی کے بے تاج بادشاہ مسٹر بین نے اسلام کا اعلان کر کے پوری دنیا اور خاص طور پر شوبز کی دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔۔ مسڑ بین کے مطابق پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی ذات کی توہین کے حوالے سے بننے والی فیلم ان کے اسلام اور رسول اکرم کی ذات مقدسہ کی طرف متوجہ ہونے کا سبب بنی۔
http://www.sadabladi.com/news3005.html
http://madar24.net/news5092.html
http://alikhbaria.com/index.php/201...04-15-15-11-00/36481-2013-10-01-08-09-24.html

بہرحال یہ خبر بہت سی عرب ویب سائٹس پر گردش کر رہی ہے۔۔۔ لیکن بہت زیادہ معتبر ذرائع سے تصدیق نہ ہو سکی۔۔۔۔ امید ہے محفلین مزید تحقیق کریں گے اور اصل صورت حال واضح کریں گے۔
 

وجی

لائبریرین
بھائی صاحب میرا خیال ہے ایسی کوئی بات نہیں ہے یہ غلط خبریں پھیلائیں جارہیں ہیں ۔
اگر ایسا ہوا ہوتا تو انگریزی کی ویب سائٹ پر ضرور کوئی خبر مل جاتی ۔
Rowan Atkinson بندے کا اصل نام ہے
یہ ان اداکاروں میں شمار ہوتا ہے جو آرٹ میں ہر طرح کی آزادی ہونی چاہیئے کے حق میں آواز اٹھاتے رہے ہیں
آپکو بہت ساری ویب سائٹ پر اس بارے میں خبر مل جائے گی
 

قیصرانی

لائبریرین
عرب ویب سائٹس پر تو اس خبر کی بھرمار ہے۔۔۔ ۔۔ جن میں سے بعض موقر جریدے بھی ہیں۔۔۔ ۔ جبکہ کچھ ویڈیوز بھی اس حوالے سے شیر کی جا رہی ہیں۔۔ اوپر خبر میں مصدر کے طور پر صرف تین کے لنک دیے گئے تھے۔۔۔ لیکن لگ ایسا رہا ہے ان سب نے "صدا بلادی" کی ویب سائٹ سے خبر نقل کی ہے۔۔۔
بہر حال میں تو حقیقت جاننا چاہ رہا تھا۔۔۔
یہ وڈیو صرف ٹیکسٹ اور مسٹر بین کے ایک فوٹو پر مشتمل ہے :)
 

فلک شیر

محفلین
یعنی اگر وہ خبر درست ہوتی تو یہ خبر بھی درست ہوتی؟ :battingeyelashes:
اس خبر کی تصدیق کا تو کوئی ذریعہ نہیں فی الحال میرے پاس..........مگر جو کچھ انٹرنیٹ سے ابھی دیکھا بھالا ہے.......اس سے ایسے کوئی آثار نظر نہیں آتے........البتہ اللہ تعالٰی کے قبضہ میں سب کے دل ہیں ، اگر وہ کسی کو ہدایت دے تو ہمارے لیے تو خوشی کی خبر ہی ہو گی۔
:):):)
 

حسینی

محفلین
میں نے سب سے پہلے یہ خبر الجزیرہ کے معروف پروگرام "الاتجاہ المعاکس" کے میزبان فیصل قاسم کے فیس بک پیچ پر پڑھا تھا۔۔۔۔۔۔ جہاں بندے نے یہ خبر شیر کی ہوئی تھی۔۔۔ عرب صحافت میں فیصل قاسم کا بہر حال بہت بڑا نام ہے۔۔۔
 
معلوم نہیں کون اس قسم کی خبریں پھیلاتا ہے اور اس کے پیچھے مقصدکیا ہے۔ مسلم قوم اتنی بھولی ہے کہ بغیر تحقیق کے دوسروں تک افواہ پھیلا کر خوش ہولیتی ہے۔ اسی وجہ سے قران نے کہا ہے ۔۔۔۔ ان جائ کم فاسق ۔۔۔۔۔
 
اور قبول کرنے نا کرنے سے ہمارے اوپر کیا فرق پڑتا ارے بھئی یہ قبول کرے گا تو اس کی عاقبت سنورے گی بلا وجہ تحقیق کی ضرورت ہی کیا پڑی ہے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top