منقب سید
محفلین
معزز منتظمین، لائبریرینز اور محفلین کو خاکسار کا سلام قبول ہو۔
اتنی حسین محفل سجانے اور اس کے حُسن کو چار چاند لگائے رکھنے پر آپ سب بلاشبہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس محفل کا ہر گوشہ بے مثال اور معلومات سے بھرپور ہے۔ بے حد کوشش کے باوجود بھی خاکسار ابھی تک تمام گوشوں سے آشنائی حاصل نہیں کر سکا لیکن جہاں تک نظر گئی محفل کا حُسن آشکار ہوتا گیا۔ ایسی حسین محفل کے صاحب علم منتظمین یا محفلین کے سامنے اپنی تجویز رکھنا سورج کو چراغ دکھانا ہی ہوگا۔ لیکن خیر اب نئی لڑی شروع کی ہے تو کچھ تو لکھنا ہی پڑے گا۔ میری تجویز یہ ہے کہ معروف ادبی شخصیات کے بارے میں محفلین کے تاثرات کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے۔ جس میں محفلین ان سے ذاتی ملاقاتوں یا ان کی ذات یا کام کے بارے میں اپنے ذاتی تاثرات کو چند سوالوں کے جوابات کی شکل میں بیان کریں۔ اس سے ملتا جُلتا سلسلہ ایک چل تو رہا ہے لیکن شاید وہ صرف محفلین کے لئے ہی ہے۔
یہ خیال مجھے پاک ٹی ہاؤس کے بارے میں ایک لڑی دیکھ کر آیا۔ میری ناقص رائے کے مطابق اگر کوئی نیا سلسلہ شروع کیا جائے تو اُس کا نام بھی یہی مناسب رہے گا "پاک ٹی ہاؤس"۔