حماد
محفلین
خانہ کعبہ کے توسیعی منصوبے میں 400 ملین ڈالر کی رقم خورد برد کی گئ ہے۔ بسمہ بنت سعود
ابناء کے مطابق سعودی شہزادی بسمہ بنت سعود نے آل سعود خاندان میں پائی جانے والی بدعنوانیوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ خانہ کعبہ کے اطراف میں توسیع کے پراجیکٹ میں 400 ملین ڈالر کی رقم خرد برد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں خانہ کعبہ کے آس پاس توسیع اور خانہ کعبہ میں دنیا کی سب سے بڑی گھڑی لگانے کے پراجیکٹ میں 400 ملین ڈالر سے زیادہ کا خرد برد کیا گیا تاہم اس خبر کو سینسر کردیا گیا، حتی سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبد اللہ نے بھی اس بارے ایک لفظ تک منہ سے نہیں نکالا۔
سعودی شہزادی نے بتایا کہ اگر ہم مکہ مکرمہ کی سڑکوں اور گلیوں کا دورہ کریں تو ہمیں نہایت آسانی سے بڑی تعداد میں فقیر و غریب لوگ نظرآجائیں گے جو بھوکے ہیں اور جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ شہزادی بسمہ نے کہا کہ مالی بدعنوانیوں کے ایسے بے شمار کیسز ہیں جنھیں سعودی شہزادے جانتے ہوئے بھی سعودی بادشاہ کو نہیں بتاتے۔
خبر کا ربط
ریاض: سعودی عرب کے سابق بادشاہ سعود بن عبدالعزیز کی بیٹی شہزادی بسمہ نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ ایسے وقت میں، جب مکہ مکرمہ کے اکثر باشندے غربت و افلاس کی زندگی بسر کررہے ہیں، آل سعود خاندان اپنے لئے بڑے بڑے محل اور کلب بنوانے میں لگا ہوا ہے۔ابناء کے مطابق سعودی شہزادی بسمہ بنت سعود نے آل سعود خاندان میں پائی جانے والی بدعنوانیوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ خانہ کعبہ کے اطراف میں توسیع کے پراجیکٹ میں 400 ملین ڈالر کی رقم خرد برد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں خانہ کعبہ کے آس پاس توسیع اور خانہ کعبہ میں دنیا کی سب سے بڑی گھڑی لگانے کے پراجیکٹ میں 400 ملین ڈالر سے زیادہ کا خرد برد کیا گیا تاہم اس خبر کو سینسر کردیا گیا، حتی سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبد اللہ نے بھی اس بارے ایک لفظ تک منہ سے نہیں نکالا۔