تعارف خاور بلال کو خوش آمدید

شمشاد

لائبریرین
محفل میں ایک نئے رکن کا اضافہ ہوا ہے، نام ہے ان کا “ خاور بلال “

خاصے بدلہ سنج ہیں۔ 20 کے قریب خطوط لکھ کر پوسٹ کر چکے ہیں۔

کراچی سے تعلق ہے۔

خاور صاحب میں آپ کو اردو محفل کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

اپنے بارے میں اراکین کو بتائیں تاکہ بات چیت میں آسانی رہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
خاور صاحب آپ کی تلوار مارکہ مونچھوں کی بڑی دہشت ہے۔ منٹو کا افسانہ پڑھا تھا، نام تو اس وقت یاد نہیں، لیکن بالکل اسی کا کردار نظر آ رہے ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
خاور بلال

خاور بلال کی مونچھوں کے علاوہ زبان بھی تلوار کی طرح تیز ہے، ذرا بچ کے رہیے گا :D
(مذاق کررہا ہوں، بہت اچھے آدمی ہیں)
خصوصا ان کا ہاتھ بڑا تیز ہے، کمال ڈیزائننگ کرتے ہیں!
 

خاور بلال

محفلین
شمشاد بھائی!
اور دیگر احباب!
شکریہ
آپ کی نگری میں‌جی رہے ہیں ۔ ۔ ۔ بزرگوں‌کے سامنے تعارف کی گستاخی کیسے کروں :wink:
 

ابوشامل

محفلین
اب پھوٹو بھی!!

ویسے تو اتنا بڑا منہ ہے تمہارا :eek: ، تعارف کراتے ہوئے جان کیوں جارہی ہے؟
ویسے بدتمیز اس کا نام ہونا چاہیے تھا، جس کا نام بدتمیز ہے وہ بھی اتنا بدتمیز نہیں!! توبہ توبہ !!
 

خاور بلال

محفلین
شمشاد صاحب!
آپ نے ہم کہہ کر ایک بزرگ کی نشاندہی تو کردی۔ :wink:
پروفیشنل گرافک ڈیزائننگ کرتا ہوں، پروفیشن تو اب بنا لیکن شوق بچپن سے تھا، پینسل ورک بھی کیا۔ کیلیگرافی میں خاص دلچسپی ہے۔ یہ صلاحیت خدا کا دیا عطیہ ہے، اسی لئے امانت سمجھ کر کرتا ہوں‌، فیشن اور بے ہودگی پر مشتمل اسائنمنٹس نہیں کرتا کاز کیلئے کام کرکے خوشی ہوتی ہے۔ پیٹ تو جانور بھی بھر لیتا ہے لیکن نظرئے کے ساتھ جینے میں‌مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
ہر وقت سیکھنے کی جستجو رہتی ہے۔

اب آپ کا احترام بھی ملحوظ ہے ۔ اس سے زیادہ کیا بتائوں؟
شکریہ
 

ابوشامل

محفلین
وہ لکھوں؟؟

خاور صاحب! اب میں آپ کو ویسا ہی جواب لکھوں جیسا آپ نے مجھے لکھا ہے؟ لیکن مجھے زیب نہیں دیتا کہ کسی کے بارے میں معلوم ہوتے ہوئے بھی تیسرے شخص کو اس کی برائیاں گنواؤں۔ حدیث
"تم دوسرے کے عیبوں پر پردہ ڈالو، اللہ روز قیامت تمہارے عیبوں پر پردہ فرمائے گا"

ویسے ایسے لوگ بھی دیکھیں ہیں جو کام میں مدد اور احسان کرنے والوں کو دوسرے لوگوں کے سامنے ذلیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لعنت ہے ایسے لوگوں پر۔

زیادہ مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔
 

خاور بلال

محفلین
ارے بھائی آپ تو ناراض ہورہے ہیں۔
میں تو آپ کی عزت کرتا ہوں۔
آپ تو بہت اچھے ہیں، وکی پیڈیا پر ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں، مضامیں‌لاجواب ہیں، معلومات کے کیا کہنے، اسلامی تاریخ اور جغرافیہ پر معلومات شاندار ہیں، چائے والا واقعہ نہ ہوتا تو آدمی بھی شاندار ہوتے۔ (سوری :!: ) غلطی کردی اس چیپٹر میں تو تعریف کرنی تھی۔
آدمی ہے بے نظیر
 

ابوشامل

محفلین
لاجواب

میں اب آپ کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا! کیونکہ میں فضول موضوعات پر گفتگو کرکے اپنا قیمتی وقت ضائع نہیں کرسکتا!
ناراض ہر گز نہیں، :D وہ آپ کو معلوم ہے کہ میں ناراض نہیں ہوتا، البتہ دل ضرور دکھتا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ابوشامل اور خاور بلال، آپ کی کوئی پرانی واقفیت لگتی ہے۔ کیا ایسی کوئی بات تو نہیں؟ آپ دونوں کی باتیں باقیوں کی سمجھ میں شاید آ رہی ہوں لیکن میرے سر پر سے گزر رہی ہیں۔

:( :?
 

شمشاد

لائبریرین
عزت افزائی کا شکریہ

یہ ابو شامل کے ساتھ آپ کا کیا مسئلہ ہے؟

محفل پر کچھ اچھا نہیں لگ رہا کہ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچی جا رہی ہے۔

باقی باتیں بعد میں کرتے ہیں۔
 
Top