واصل محمود
محفلین
خاکسار کا بسیرا پیارے وطن جان سے عزیز پاکستان میں ہے۔میں ایک پرائیویٹ جاب کرتا ہوں۔انٹرنیٹ سے منسلک جاب ہونے کی وجہ سے دن کا زیادہ تر حصہ اسی پر صرف ہوتا ہے۔کمپیوٹر سے چھوٹی عمر سے ہی وابستگی رہی ہے۔کمپیوٹر خراب کرنا اور خراب کرکے ٹھیک کرنا اور دوسروں کے مریض دیکھنا بھی ایک مشغلہ رہا ہے یا یہ کہیں کہ مجبوری رہی ہے۔لیکن ہاں خدمت خلق کا ایک ذریعہ ہے۔محبوب مشغلہ ہا ئیکنگ ہے کیونکہ وطن سے محبت اور اس کے خوبصورت شمالی علاقہ جات اپنی کشش کی بنا پر خود ہی ہر سال کھینچ کر لیجاتے ہیں۔