خاک لائے ہیں عقل والے ساتھ

عظیم

محفلین
خاک لائے ہیں عقل والے ساتھ
بات کرتے ہییں جِیب والے ؟ بات ؟؟

میں نے دیکھا ہے جو اندھیروں میں
صبح لائیں گے کیا اجالے ساتھ ؟

منہ میں گویا زبان ہے اس کے
میری چُپ سے جو آج کھا لے مات

کتنا خود غرض ہو گیا انساں
جا کے دشمن سے بھی ملا لے ہاتھ

غیر ممکن ہے دید کا منگتا
پل چپکنے میں ہی بِتا لے رات

دل دُکھا کر وہ قیس کا بولے
رسمِ دنیا تھی پھر ملا لے ہاتھ

آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
مطلع واضح نہیں۔
خود غرض۔ غرض میں ر ساکن ہے، لیکن عرض میں ر مفتوح ہے
غیر ممکن ہے دید کا منگتا
یہ منگتا لفظ فصیح نہیں، کم از کم میں اسے ماننے پر تیار نہیں۔ اس کی ضرورت کیا ہے جب ہم وزن ’طالب‘ لفظ سامنے کا ہے
 
جی بہتر استاد محترم
آئندہ لفظ منگتا کے بارے میں بھی خیال رہے گا، انشا اللہ
ہمت افزائی کے لئے بہت بہت شکریہ
اللہ سبحان و تعالی آپ پر اپنی رحمتوں کے سائے ہمیشہ قائم رکھے
آمین
 
Top