جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان! اکتوبر ۔نومبر 2013
پہلا ٹیسٹ: شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی۔ اکتوبر 14 ۔اکتوبر 17 2013
پاکستان نے شان مسعود اور ذوالفقار بابر کو ٹیسٹ کیپ دی ۔ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوراور دوسرے دن کے تقریباََ چوتھے اوور میں 249 رنز کے مجموعی اسکور پر آل آؤٹ ہوگئے ۔محمد عرفان اور ذوالفقار بابر نے 3،3 ،سعید اجمل 2 اور جنید خان نے 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے صرف انہی چاروں نے گیند بازی کی ۔
اور پاکستان کی ٹیم جو کہ کافی عرصے سے ایک اچھے اوپننگ سٹینڈ کی تلاش میں تھی ۔۔۔اس ٹیسٹ میں ایک اچھے اوپننگ سٹینڈ کے باعث میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ! شان مسعود اور خرم منظور نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 136 جوڑے۔ خرم منظور ، مصباح کی سینچریز اور شان مسعود اور اسد کی ہاف سینچریز کے باعث پاکستان ٹیم نے 442 رنز بنا لئے۔۔سٹین اورفلینڈر نے 3،3 ، مورکل ایک اور ڈومنی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ اپنی دوسری اننگز میں کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکی اور صرف 232 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سعید اجمل نے 4، جنید خان 3، عرفان 1 اور بابر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کو جیت کے لئے 40 رنز درکار تھے۔۔۔پھر بھی تین وکٹس گنوا دی اور ۔۔مصباح نے چھکے کے ساتھ پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کے نام کیا!!!
دوسراٹیسٹ: دبئی انٹرنیشل سٹیڈیم۔ اکتوبر 23 ۔اکتوبر 26 2013
ٹاس جیت کر پاکستان نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔۔اور پھر اپنی روایتی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئے۔
عمران طاہر کی انکلوژن سے ساؤتھ افریقہ کو ہونے والا فائدہ عیاں تھا۔انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔۔سٹین 3 اور مارکل 1
جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگ میں نمبر 1 کھیل کا مظاہرہ کیا اور 517 رنز کا پہاڑ کھڑا کر ڈالا۔اس میں سمتھ کی ڈبل سینچری اور ڈی ویلیرز کے 164 رنز نمایاں تھے۔سعید اجمل نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور عرفان نے 3کو
پاکستان دوسری اننگ میں اسد شفیق کی پرامسنگ اننگ اور مصباح کے وکٹ پر جمنے کے باوجود افریقیوں کو دوبارہ بیٹنگ کے لئے میدان میں آنے پر مجبور نہ کر سکا اور 3326 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد میچ ایک اننگ اور 92 رنز سے ہار گیا!
اس طرح ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہوئی