نیرنگ خیال
لائبریرین
خبر اب تو لے بے مروت کسی کی
چلی جان تیری بدولت کسی کی
مجھے حشر میں پیش داور جو دیکھا
ذرا سی نکل آئی صورت کسی کی
خدا کے لئے یوں نہ ٹھکرا کے چلئے
کہ پامال ہوتی ہے تربت کسی کی
ذرا روٹھ جانے پہ اتنی خوشامد
قمرتم بگاڑو گے عادت کسی کی
چلی جان تیری بدولت کسی کی
مجھے حشر میں پیش داور جو دیکھا
ذرا سی نکل آئی صورت کسی کی
خدا کے لئے یوں نہ ٹھکرا کے چلئے
کہ پامال ہوتی ہے تربت کسی کی
ذرا روٹھ جانے پہ اتنی خوشامد
قمرتم بگاڑو گے عادت کسی کی
چونکہ اس کا مقطع بہت مشہور ہے۔ لہذا غالب گمان تھا کہ محفل میں ہوگی، اور محفل میں اسکو کافی تلاشا۔ پر نہ ملنے کی صورت میں پیش کر دی۔