مغزل
محفلین
السلام علکیم! پہلی مرتبہ علامہ اقبال کا کلام سافٹ ویرکی شکل میں منتقل کیا گیا۔ جس میں آپ حروف تجہی کے حساب سے،اشعار تلاش کر سکتے ہیں۔ مشکل الفاظ کے معانی دیکھ سکتے ہیں۔ کسی بھی لفظ پرمشتمل شعر تلاش کر سکتے ہیں امید ہے آپ کو یہ کاوش پسند آئی گی۔اس سافٹ ویر کو بنانے پر کئی سال لگے ہیں۔ اگر آپ حوصلہ افزائی فرمائیں گے تو انشا اللہ علامہ اقبال کا فارسی کلام بھی جلد سافٹ کی شکل میں آجاے گا۔
اقتباس از مراسلات: خبیب
خبیب"کلام اقبال"سافٹ ویر سےآپ کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
1۔حروف تہجی کے حساب سے فوری طور پر اشعار تلاش کر سکتے ہیں۔
2۔کسی خاص لفظ سے شروع ہونے والے اشعار تلاش کر سکتے ہیں۔
3۔ کسی خاص موضوع یا کسی خاص لفظ کے حامل اشعار تلاش کر سکتے ہیں۔
4۔مشکل الفاظ کے معانی تلاش کر سکتے ہیں۔
5۔کسی نظم یا غزل کو فوری طور پر تلاش کرسکتے ہیں۔
6۔اس کے علاوہ کئی اور اقسام کی تلاش شامل ہیں۔
ہو سکتا ہے کہ آپ کلام اقبال کو کسی اور طریقے سے تلاش یا دیکھنا چاہتے ہوں اس کے لئے آپ ای میل کریں آپ کی دلچسپی کو اگلے والیم میں ضرور شامل کیا جائے گا.
سافٹ ویر کے اندر کوئی خرابی یا کسی اور قسم کی غلطیوں کی نشاندہی اگر آپ کریں گے تو اس کو خوش آمدید کہا جائے گا اور انشااللہ اگلے والیم میں درست کر دیا جائے گا
اس کے علاوہ آپ کی کسی بھی تجویز کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
خالد پبلک سکول ہارون آباد (پاکستان) کے سٹاف کے تعاون کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں۔
میرے بھائی آپ لنک حاصل کرنے کے لئے فورم پر رجسٹرڈ ہونگے۔www.thekps.com/forum
رجسٹریشن کے بعد اپنی میل یا پرائیویٹ چیک کریں لنک مل جائے گا انشااللہ لیکن یہ ڈیمو ہوگا۔
محترم بھائی صاحب السلام علیکم! بھائی اس سافٹ ویر کی تیاری میں بہت وقت لگا ہے اور کئی لوگوں نے مل کے تیار کیا ہے۔ یہ لوگ سافٹ تیار کرنے میں دن رات کرتے ہیں۔ ہم نے صرف اس کی قیمت اس لئے رکھی ہے کہ ہم اقبال کے تما م کلام کو فارسی سمیت منتقل کر سکیں۔اگر ایک آدمی دن میں دس پندرہ گھنٹے کام کرتا ہے تو اس کو زندگی کے باقی معاملات چلانے کے لئے فرصت کہاں سے مل سکتی ہے۔ اگر آپ کو یہ کام اچھا لگا ہے تو اس کو سپورٹ کریں۔ ۔نئی نسل جو کتابوں سے کمپیویٹر پر آگئی ہے اور کلام اقبال سے تعلق تو بالکل ختم ہو گیا ہے اس کے لئے یہ سافٹ ویر ایک نعمت سے کم نہیں۔ قیمت کے بارے میں یہی کہوں گا کہ چراغ روشنی دیتا ہے تیل سے۔اگر اس میں تیل نہ ڈالا جائے تو روشنی کہاں سے آئے گی۔ ہم پانچ چھ سال سے اس سافٹ ویر پر کام کررہے تھے لیکن کئ فنی وجوہات کی وجہ دال نہیں گل رہی تھی۔ اگر آپ لوگوں نے اس کو سپورٹ نہ کیا تو بہت سے میرے ساتھ بد دل ہوجائے گے۔ ویے کسی ایسے ادارے کی تلاش ہے جو اس کو سپانسر کریں اگر مل گیا انشااللہ بالکل فری ہو جائے گا۔ تما م بھائیوں اور دوستوں سے دعا کی بھی درخواست ہے۔ خبیب خالد
میں نے خبیب خالد صاحب کو یہاںآنے کی دعوت دی ہے ۔۔ امید ہے وہ یہاں اپنا کرم فرمائیں گے ۔
والسلام
عاقبت نا اندیش
م۔م۔مغل