"خدا قوت"

یہیں سے ان تمام احباب کو "خدا قوت" کہتا ہوں جو اس وقت یہاں محفل میں موجود ہیں لیکن نہ post کر رہے ہیں نہ comment۔ ظاہر ہے کہ بہت ہی جانکشی سے کام ہو رہا ہے۔۔
 
عدیل منا

محفلین
مجھے تعجب اس بات کا ہے کہ اس مرتبہ آپ نے میری بات کا مطلب سمجھ لیا اور اس پر اعترض کرنے کے بجائے جواب دیا۔۔۔ ۔۔ورنہ عادتاً آپ ایسا نہیں کرتے ہیں
وہ کیا ہے کہ جمعہ کا دن مبارک دن ہے اس لئے ہم سب کو اس دن راضی رکھتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
عدیل بھائی بڑی بات ہے کہ آپ نے "خدا قوت" کا مطلب سمجھ لیا اور جواب بھی دے دیا۔ اپنے پلے تو کچھ نہیں پڑا۔
 
نایاب

لائبریرین
یہیں سے ان تمام احباب کو "خدا قوت" کہتا ہوں جو اس وقت یہاں محفل میں موجود ہیں لیکن نہ post کر رہے ہیں نہ comment۔ ظاہر ہے کہ بہت ہی جانکشی سے کام ہو رہا ہے۔۔
نقوی بھائی
" خدا قوت " کے معنی سےآگاہ فرماتے علم کی تقسیم کا سبب بنتے دعائیں سمیٹیں ۔
جزاک اللہ خیراء
 
نایاب صاحب یہ دعائیا فقرہ فارسی میں اس وقت استعمال ہوتا ہے جب کسی ایسے کو تسلی دینی ہو جو بہت محنت سے کام کر رہا ہو۔ اس کے معنی "خدا آپ کو مزید قوت عطا کرے" کے ہیں۔
 
واہہہہہہہہہہہ
فارسی تو بہت مختصر الفاظ میں بہت کچھ کہہ جاتی ہے ۔
ہم تو ویسے ہی فارسی سے بھاگے کہ " پڑھو فارسی بیچو تیل " کا محاورہ سچ نہ ہوجائے ۔
" خدا قوت " میں سے کون سا لفظ " آپ کو مزید عطا فرمائے " کا ابلاغ کرتا ہے ۔ ؟
 
شمشاد

لائبریرین
صرف جمعہ کے دن۔ باقی دنوں میں نا ہم کسی سے راضی ہوتے ہیں اور نا کوئی ہم سے

لگے ہاتھوں یہ بھی فرما دیں کہ یہ پیشکش جمعہ کی نماز کی ادائیگی سے پہلے تک ہوتی ہے، یا نماز کے بعد شروع ہوتی ہے یا پھر سارا دن ہی یہ پیشکش رہتی ہے۔ ہو سکے تو اوقات بھی لکھ دیں۔
 
ہمارے جواب سے آپ ناراض ہو جائیں گے۔ خاص کر آج کے دن تو ہم کسی کی ناراضگی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔اس لئے اس کے جواب کیلئے آپ ضد نا کریں۔
 
واہہہہہہہہہہہ
فارسی تو بہت مختصر الفاظ میں بہت کچھ کہہ جاتی ہے ۔
ہم تو ویسے ہی فارسی سے بھاگے کہ " پڑھو فارسی بیچو تیل " کا محاورہ سچ نہ ہوجائے ۔
" خدا قوت " میں سے کون سا لفظ " آپ کو مزید عطا فرمائے " کا ابلاغ کرتا ہے ۔ ؟
جناب اردو میں جب کوئی سفر پر جاتا ہے تو کہتے ہیں "خدا بھروسے" جس کا مطلب ہوتا ہے "آپ کو خدا کے بھروسے پر چھوڑا" اگر اس میں آپ "آپ کو چھوڑا" کا ابلاغ بتا دیں تو آپ اپنا جواب آپ دیں گے،
 
خدا " کے " بھروسے
توکل علی اللہ
اللہ کے سپرد ۔۔
شاید آپ میرے سوال کو سمجھ نہیں ۔
کہیں " خدا قوت " سے مراد
خدائے پا قوت ۔۔۔ اللہ تجھے ہمت و طاقت دے ؟ ؟؟
 
اگر اس طرح ہے تو میں اب بھی نہیں سمجھ پایا وضاحت کردیں۔
 
Top