خدا کا ذکر کرے ذکر مصطفیٰؐ نہ کرے ادیب رائے پوری

سیما علی

لائبریرین

خدا کا ذکر کرے ذکر مصطفیٰؐ ﷺنہ کرے
ہمارے منہ میں ہو ایسی زباں خدا نہ کرے

در رسول پہ ایسا کبھی نہیں دیکھا
کوئی سوال کرے اور وہ عطا نہ کرے

کہا خدا نے شفاعت کی بات محشر میں
مرا حبیب کرے کوئی دوسرا نہ کرے

مدینے جا کے نکلنا نہ شہر سے باہر
خدانخواستہ یہ زندگی وفا نہ کرے

اسیر جس کو بنا کر رکھیں مدینے میں
تمام عمر رہائی کی وہ دعا نہ کرے

شعور نعت بھی ہو اور زبان بھی ہو ادیبؔ
وہ آدمی نہیں جو ان کا حق ادا نہ کرے







 
Top